ترک ڈرامہ یونس ایمرے کب نشر ہوگا؟ تاریخ اور پرومو جاری
پاکستان میں ترک ڈرامے’ ارطغرل غازی‘ کی ریکارڈ توڑ مقبولیت کے بعد وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر ایک اور ترک سیریز ’یونس ایمرے‘ کی اردو ڈبنگ کو’راہ عشق‘ کے نام سے سرکاری چینل پی ٹی وی پر نشر کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا پی ٹی وی انتظامیہ نے پرومو جاری کردیا ہے۔
'راہِ عشق'
ہر پیر اور منگل کی شام 7 بجے صرف پی ٹی وی ہوم پر … @PTVHomeOfficial #RahEIshq #YunusEmre pic.twitter.com/PI4kgrheyx— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 29, 2020
صوفی ازم پر مبنی ترک سیریز ’یونس ایمرے‘ کو اردو میں ڈب کرکے ’راہ عشق‘ کے نام سے نشر کیا جائے گا۔
44 اقساط اور دو سیزن پر مشتمل ترکش سیریز یونس ایمرے کو 2015 میں ترکی کے چینل پر نشر کیا گیا تھا اور اس ڈرامے نے ترکی میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے۔
’راہِ عــــــــــشـــــــــــــــــق‘ بہت جلد پی ٹی وی ہوم پر… pic.twitter.com/7rnvVTsyFI
— PTV Home (@PTVHomeOfficial) November 18, 2020
یونس ایمرے (1320-1238) ترک زبان کے مشہور صوفی شاعر تھے جو 13 ویں صدی عیسوی میں اناطولیہ میں، جس کا بیشتر حصہ دور حاضر کا ترکی کہلاتا ہے، رہائش پذیر رہے۔
یونس ایمرے کی زندگی کے بارے میں بہت سی مصدقہ معلومات تو تاریخ کے اوراق میں گم ہو کر رہ گئیں لیکن ان کی زندگی کے بہت سے قصے آج بھی ترک لوک داستانوں کا اہم حصہ ہیں جنھیں بہت شوق سے پڑھا، سنا اور گایا جاتا ہے۔
Trillion time better indian desi retarted
دو اقساط بھی نشر ہوگئیں ہیں