بلاول سے شادی کے متعلق بیان پر مہوش حیات کی وضاحت

بلاول بھٹو سے شادی کے متعلق بیان پر اداکارہ مہوش حیات کا وضاحتی ٹویٹ

آن لائن پلیٹ فارم کو 2 برس قبل دیئے گئے ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے اس حوالے سے بات کی انہیں کس طرح کے مرد پسند ہیں اور وہ حقیقی زندگی میں رومانس کے کتنے قریب ہیں یا وہ کس طرح کے مرد سے شادی کی خواہشمند ہیں.

اس سوال کے جواب میں مہوش حیات نے میزبان بیگم نوازش سے کہا کہ انہوں نے پیار اور دل کے معاملے کو انتہائی رازدانہ رکھا ہے، تاہم شاید آگے چل کر کوئی ایسا شخص ان کی زندگی میں آئے جو ان کے دل کے تالے کو کھول کر ان سے محبت کرے اور وہ بھی اس کی محبت میں ڈوب جائیں۔

مہوش حیات نے اپنے پسندیدہ مرد کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ کہ انہیں لمبے قد والے اور اچھے اخلاق والے مرد زیادہ اچھے لگتے ہیں. اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ان کی پسندیدگی میں سفید رنگت اس قدر اہمیت کی حامل نہیں یا یوں کہہ لیں کہ اس کا دوسرا نمبر ہے.

اداکارہ کے جواب میں بائے دی وے پروگرام کی میزبان بیگم نوازش نے کہا کہ ان کی نظر میں بالکل ایسا ہی ایک مرد ہے جو بہت مقبول اور اثر و رسوخ والا بھی ہے اور وہ پہلی بار رکن اسمبلی بھی منتخب ہوئے ہیں۔

جس کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ کہیں میزبان بلاول بھٹو زرداری کی بات تو نہیں کر رہی ہیں؟ میزبان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کا اشارہ بلاول کی جانب نہیں تھا لیکن اگر ایسے مرد بلاول بھٹو زرداری ہیں تو کیا اس پر مہوش حیات کو کوئی اعتراض ہے؟

مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں بلاول پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ انہوں نے بلاول کو اچھی شخصیت والا شخص بھی قرار دیا تھا۔

اسی انٹرویو کے اب انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ مہوش حیات نے وضاحت دی اور کہا ہے کہ ان کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

اپنے ٹوئٹ میں مہوش حیات نے کہا کہ میں جسے بھی شادی کے لیے منتخب کروں یہ میرا فیصلہ ہے اور جب ایسا ہوگا تو لوگوں کو معلوم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میچ میکنگ نہ کریں اور 2 سال پرانے انٹرویو میں سیاق و سباق سے ہٹ کر باتیں اور ہیڈلائنز نہ بنائیں۔

مہوش حیات نے مزید یہ بھی لکھا کہ اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >