گلوکار بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا نیا گانا "باری2” آتے ہی چھا گیا

گلوکار بلال سعید اور گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنے گانے باری کا دوسرا حصہ ‘باری 2’ (اچیاں دیواراں) ریلیز کردیا ہے جو مداحوں میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ پچھلے سال نومبر میں دونوں گلوکاروں نے اپنا پہلا گانا ‘باری’ ریلیز کیا تھا،

جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈز بنائے تھے۔ جس کے بعد گزشتہ دنوں مومنہ مستحسن اور بلال سعید نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی گانے کا ریمیک بھی ریلیز کریں گے۔

گانا ریلیز کرنے سے قبل دونوں گلوکاروں نے ‘باری’ اور ‘باری 2’ سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹیں کی تھیں۔

اس حوالے سے مومنہ مستحسن نے کہا تھا کہ دراصل ‘باری’ کی کہانی ایک ایسی نوجوان لڑکی کی کہانی ہے جو ٹوٹے ہوئے دل کے باوجود محبت کو ایک اور موقع دیتی ہے۔

چند روز قبل بلال سعید نے ایک پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ‘باری 2’ میں رحیم پردیسی اتنا ہی ضروری ہے جتنی گرما گرما چائے۔ ‘باری 2’ کی ریلیز سے قبل گلوکار بلال سعید نے اپنی ایک دوسری پوسٹ میں لکھا تھا کہ جب آپ واقعی محبت میں مبتلا ہوتے ہیں تو آپ کمزور ہوجاتے ہیں اور عدم تحفظات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اس حوالے سے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ایک جیا نامی صارف نے لکھا کہ بلال اور مومنہ نے ایک بار پھر سے ہمارے دلوں کو موہ لیا ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ گانا سن کر ان کو عجیب احساس ہوا ہے یہ بہت ہی اچھا گانا ہے۔

 

سیدہ ترمذی نے لکھا کہ وہ بلال سعید کی کوئی بہت بڑی فین تو نہیں ہیں مگر انہوں نے ثابت کر دیا کہ فحاشی اور شراب کی نمائش کیے بغیر بھی اچھی چیزیں بنائی جا سکتی ہیں۔

طوبیٰ نامی صارف نے لکھا کہ اگر آپ کسی گانے کو دوبارہ بنانا چاہتے ہیں تو باری 2 کی طرح بنائیں ورنہ نہ بنائیں۔

 

اور کئی صارفین کے ساتھ ساتھ ایک اور صارف نے کہا کہ بلال سعید اکیلے کام کرتے ہیں اور انہوں نے اچیاں دیواراں کی شکل میں ایک بہت ہی عمدہ گانا بنایا ہے جو کہ محبت بھرے الفاظ کا مجموعہ ہے۔

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >