گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کے قتل کا ڈراپ سین
بھائی کے قتل سے متعلق گلوکارہ شبنم مجید کے الزامات سچ ثابت، ملزمان گرفتار
گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے بادامی باغ میں گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی عبدالوحید کو قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے گلوکارہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔ جس میں گلوکارہ نے اپنے مقتول بھائی کے سالوں پر شک کی بنیاد پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے میرے بھائی کو قتل کیا ہے کیونکہ بھائی کے سالوں نے ہی اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔
پولیس نے تحقیقات کے دوران پتہ چلایا کہ گلوکارہ کے بھائی عبدالوحید کے قتل میں واقعی اس کی بیوی کا بھائی ملوث تھا جس نے اپنے دوست ارسلان رضا کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے مقتول کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
پولیس کے مطابق گلوکارہ کے بھائی مقتول عبدالوحید کا اپنا بیوی کے ساتھ لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا، جس کا بدلہ لینے کے لیے گرفتار ملزم دین عباس نے اپنے دوست ارسلان رضا کے ساتھ مل کر مقتول عبدالوحید کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی بادامی باغ محمد اکرم اور انچارج انویسٹی گیشن محمد نواز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا، کیونکہ ملزمان قتل کی واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔
مارل آف دا سٹوری اِز۔۔
شادی اُس گھر میں کرو۔۔ جہاں کوئی سالا نہ ہو۔۔
Manena to tha, na mantay to 5 kilo charas ka muqadma bhi bn jana tha salay pe. Bhai Paki Police hai Akhir, Case se jan churana to janti hai.
Do you know anything about the case or talking out of thin air.. Looks like a typical negative and useless comment – Now, be happy and have fun..