اداکار شان نے اسحق ڈار کو وجود کی گہرائی تک بے شرم قرار دیدیا

پاکستان کے مشہور فلمی اداکار شان نےسابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بے شرمی کی انتہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں اداکار شان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستانی ادارے احتساب کے معاملے میں اتنے مضبوط ہوں کہ ایسے لوگ جو نا صر ف پاکستان کی بری تصویر پیش کرتے ہیں بلکہ یہ کرپشن کو آج کی کامیابی قرار دے کر ہماری روایات پر بھی سوال اٹھادیتے ہیں۔

شان نے مزید کہا کہ جو کرپٹ ہے اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر ایک مثال قائم کی جانی چاہیے، اور انہیں اپنا ضمیر فروش کرکے بنائی ہوئی تمام تر جائیدادوں سے بھی بے دخل کردینا چاہئے، ان کے جھوٹ سچ کو جھٹلادیتے ہیں، انہیں ایسی سزا دیں کہ سیاسی داغ کے طور پر یاد رکھے جائیں۔

اداکار نے کہا کہ ایک دیوار ِ شرمندگی تعمیر کی جائے اور ان پر ان تمام کرپٹ سیاستدانوں کے نام ہمیشہ کیلئے لکھے جائیں، تاکہ قوم جان لے کہ جھوٹ کی کبھی فاتح نہیں ہونا چاہے بولنے والا کتنا ہی امیر کیوں نہ ہو، سچائی اور دیانت ہماری بنیادی روایات ہیں ہمیں دنیا کو یہ بتاناہوگا، سچ کو ایک بار جیتنے دیں، پاکستان زندہ باد۔

اداکار نے مزید کہا کہ ان کے جھوٹ ایسے ہیں جو سچ کے دامن کو تار تار کردیتے ہیں، انہیں پاکستانی سیاسی تاریخ پر ایک بدنما داغ تصور کرنا چاہیے۔

ٹویٹر پراداکار ہارون شاہد نے علی ڈار کی ٹویٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بی بی سی کو انٹرویو دینے سے قبل اسحق ٰ ڈار اور میزبان سٹیفن سکر کی تصویر شیئر کی اور بتایا تھا کہ آج اسحق ڈار کا انٹرویو بی بی سی پر نشر ہونے کے بعد دنیا بھر میں متعدد بار دوبارہ نشر کیا جائے گا۔

ہارون شاہد نے اس ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کیا اور کہا کہ مجھے اس ٹویٹ نے یاد دلادیا کہ کیسے لوگ بکرا عید سے قبل اپنے بکروں کی نمائش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہپاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈاربی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں اینکر کے سخت سوالات کا سامنا نہیں کرپائے تھے اور بوکھلاہٹ کا شکارہوکر گول مول جواب دینے کی کوشش کررہے تھے جس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔

  • اس نواج کے حرام خور چمچے نے جو بکواسیات فوج کے بارے میں اس انٹرویو میں کہی ہیں وہ الزام کوئی دشمن بھی اپنے ملک فوج پر نہیں لگا سکتا۔ نواج شریف اور اس حرام خور چمچے کو اس ملک نے جو عزت دی تھی ان بیشرموں بیغرتوں نے اس دھرتی ماں کی عزت نہیں رکھی لوگ ٹھیک ہی کہتے ہیں ان ظالموں نے آپنی سگی ماں کی عزت نہیں رکھی انھوں نے دھرتی ملک کی کیا عزت رکھنی ھے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >