”طلاق کا مطلب یہ نہیں کہ لوگ کہیں ہائے بچی کی زندگی تباہ ہوگئی“

طلاق کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ لوگ کہیں "ہائے بچی کی زندگی تباہ ہوگئی” پاکستانی اداکارہ کا اپنی طلاق پر تبصرہ

پاکستان کی شوبز اور فیشن انڈسٹری میں اداکاری اور ماڈلنگ کے کے ذریعے اپنا نام کمانے والی اداکارہ ریبا چوہدری نے گلوکار میکال حسن سے طلاق لے لی ہے، جس کی تصدیق خود انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہی طویل پیغام میں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کی۔

اداکارہ ریبا کا اپنے انسٹاگرام پر شیئر پیغام میں کہنا تھا کہ "میں اپنی طلاق کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا میں نے چند سال قبل شادی کی تھی اور اب طلاق لے لی ہے۔ میں کبھی اپنی نجی زندگی کو لوگوں کے سامنے نہیں لائی۔ میں کہنا چاہتی ہوں کہ طلاق کا مطلب ہمیشہ غم یا کسی رشتے کی موت ہوجانا نہیں ہوتا”

انہوں نے اپنے پیغام میں اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "طلاق کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ لوگ کہیں "ہائے بچی کی زندگی تباہ ہوگئی” طلاق کا ایک مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بچی کی زندگی تباہ ہونے سے بچ گئی یا زندگی اورمحبت کو دوسرا موقع دینا بھی، انہوں نے کہا کہ میں اپنی طلاق کی خبر کسی کے ساتھ شئیر نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن یہ ان ہزاروں لڑکیوں کے لئے ہے انہیں کہا جاتا ہے کہ وہ طلاق کے بعد شرمندگی محسوس کریں۔

انہوں نے کہا کہ میرا یہ پیغام ان کے لئے بھی ہیں جنہیں بار بار یہ کہا جاتا ہے کہ ان میں ہی ضرور کچھ نہ کچھ خرابی ہے جس کی وجہ سے طلاق ہوتی ہے اور انہیں ایک اچھی بیوی بننے کے لیے خود کو بدلنے کی ضرورت ہے ، بنیادی طور پر میں کہنا چاہتی ہوں الحمداللہ۔

اداکارہ ریبہ چودھری نے اپنی پوسٹ کے آخر میں یہ لکھا کہ "کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا، چھوڑو بیکار کی باتوں میں، کہیں بیت نہ جائے رینا۔‘‘

خیال رہے کہ اداکارہ و ماڈل ریبا چوہدری نے گلوکار میکال حسن سے 2016 میں شادی کی تھی اور دونوں نے شادی کے بعد سے اپنی شادی شدہ زندگی کو سوشل میڈیا سے دور ہی رکھا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >