شوبز چھوڑنے والی زینب جمیل نے سوشل میڈیا سے ماڈلنگ کی تصاویر ڈیلیٹ کر دیں

شوبز چھوڑنے والی زینب جمیل نے سوشل میڈیا سے ماڈلنگ کی تصاویر ڈیلیٹ کر دیں

رواں ماہ اداکارہ زینب جمیل نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسلام کی خاطر اپنے شوبز کے کیریئر کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ رہی ہیں تاہم اب اطلاعات ہیں کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اپنی ماڈلنگ کی تصاویر ہٹانا شروع کر دی ہیں۔

اس حوالے سے اداکارہ زینب جمیل نے فوٹوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی کہ میں یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس کر رہی ہوں کہ اب میں اداکاری اور ماڈلنگ نہیں کروں گی کیوں کہ اللہ نے مجھے منتخب کیا ہے تاکہ میں دین اسلام کو مزید جان سکوں اور قرآن و احادیث پڑھ اور سیکھ سکوں۔

اب ان کے اکاؤنٹ پر زیادہ تر ان کی بچی اور اسلام سے متعلق تصاویر اور پوسٹیں ہی موجود ہیں۔

شوبز چھوڑنے سے متعلق اداکارہ نے کہا تھا کہ انہیں شوبز چھوڑ کر دین کی جانب آنے کا فیصلہ بہت قبل کر لینا چاہیے تھا مگر وہ اس کےلیے ذہنی طور پر تیار نہیں تھیں مگر اب وہ اس کے لیے تیار ہیں اور سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کر رہی ہیں۔

تاہم ادکارہ کے فیس بک پیج پر تاحال ان کی تصاویر موجود ہیں جن سے متعلق ان کے مداحوں کا خیال ہے کہ وہ ان کو بھی جلد ہی ہٹا دیں گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >