ندا یاسر کا تنقید کرنے والے مداح کو دماغ کا علاج کروانے کا مشورہ

 ندا یاسر کا تنقید کرنے والے مداح کو دماغ کا علاج کروانے کا مشورہ

اداکارہ ندا یاسر کو اکثر ان کے مارننگ شو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے خوب آڑے ہاتھوں لیا جاتا ہے ، اس دفعہ بھی ندا یاسر اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کو مارننگ شو کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ہوا کچھ ایسا تھا کہ میزبان ندا یاسر اپنے مارننگ شومیں مختلف سیگمنٹس کے لیے اسٹوڈیوز میں گھنٹیاں لگوائیں اورایک سیگمنٹ سے دوسرے سیگمنٹ میں جانے پر ندا یاسر کی جانب سے گھنٹی بجائی گئی، جس پر ایک صارف نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ "آپ نے اپنے آج کے مارننگ شو میں گھنٹیاں لگواکر اور انہیں بار بار بجا کر اسے مندر ہی بنا ڈالا، پتا نہیں میڈیا اور حکومت کو کیا ہو گیا ہے، حالانکہ آپ سب اچھے خاصے سمجھ دار اور باشعور ہے، ایک طرف حکومت خود مندر بنانے کے چکر میں ہے اور آپ نے اس سے بھی چار ہاتھ آگے نکلتے ہوئے اپنے سٹوڈیو میں ہی مندر والا ماحول بنا لیا۔

 ندا یاسر کا تنقید کرنے والے مداح کو دماغ کا علاج کروانے کا مشورہ

بعد ازاں اداکارہ اور میزبان ندا یاسر کو سوشل میڈیا صارف کی اپنے مارننگ شو پر کی گئی تنقید بالکل بھی پسند نہیں آئی اور سوشل میڈیا صارف کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے صارف کو کہا کہ "اپنا علاج کرواؤ دماغ کا”


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>