اداکارہ نادیہ خان نے تیسری شادی کرلی،تصاویر منظرعام پر

اداکارہ نادیہ خان نے تیسری شادی کرلی،مبارکباد کا سلسلہ جاری

پاکستان کی معروف اداکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ نادیہ خان تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئیں،نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی خوشخبری دی ساتھ ہی مزید تصاویر شیئر کرنے کا وعدہ کیا۔

پہلی تصویر میں سبز لباس، ہاتھوں میں مہندی اور گجرے پہنے تصویر دیکھ کر مداح خوش ہوئے اور مبارکباد دینے لگے،سدرہ ڈار نے لکھا کہ مارننگ شو ہوسٹ، اداکارہ نادیہ خان اور فیصل راؤ کو زندگی کا نیا سفر مبارک ہو۔ جس کے بعد اکتالیس سالہ اداکاہ نے مزید تصاویر بھی شیئر کیں، شوہر کے ساتھ تصاویر میں وہ انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔

نادیہ خان کے شوہر کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی انہوں نے خود کوئی تفصیلات شیئر کیں،سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کے مطابق ان کے شوہر پائلٹ ہیں۔

نادیہ خان کی منگنی اور شادی کی ے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر رکھا تھا،نادیہ خان کے شادی سے متعلق خبروں پر اداکارہ کی جانب سے خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔نادیہ خان کی تین بچے ہیں،ابڑی بیٹی علیزے، بیٹا اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

نادیہ خان نے فنی کیریئر کا آغاز ڈراموں میں اداکاری سے کیا تھا جس کے بعد وہ مارننگ شو کی دنیا میں آئیں اور دیکھتے دیکھتے مارننگ شو کی جان بن گئیں، لیکن کچھ معاملات کے باعث ان کا عروج زوال میں بدلا اور پھر وہ کچھ عرصے تک اسکرین سے غائب ہوئیں، اور پھر ایک بار پھر میں پاکستان واپس آنے کے بعد ڈراموں اور مارننگ شو کا آغاز کردیا۔

  • ھئی شباشے،،،، بندہ ایک جگہ رہ رہ کر بور ھو جاتا ہے
    چار شادیوں میں اسلام کی ضرور کوئی حکمت ہوگی
    کیونکہ اسلام کا کوئی بھی حکم حکمت سے خالی نہیں ہوتا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >