سوشل میڈیا پر زیرگردش طلاق کی خبروں پر صنم جنگ کا ردعمل سامنے آگیا

اداکارہ صنم جنگ کی طلاق ہوئی یا نہیں؟سوشل میڈیا پر افواہوں کا اداکارہ صنم جنگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر کبھی کسی کے شادی تو کبھی کسی کی علیحدگی کی خبریں سرگرم ہی رہتی ہیں، تصدیق یا تردید کا عمل بھی ساتھ ساتھ چلتا رہتا ہے، اس بار شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی طلاق سے متعلق خبروں نے ان کے مداحوں کو دکھی کیا ہوا ہے۔

کہانی کچھ اس طرح شروع ہوئی کہ معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سالِ نو کے موقع پر اپنی تنہا تصویر شیئر کی÷

اداکارہ نے کافی پینے کی اپنی تنہا تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ صوفے پر بیٹھ کر کافی پیتے ہوئے 2020 کو الوداع اور 2021 کو خوش آمدید کر رہی ہیں،ساتھ ہی اداکارہ نے دعا کی کہ نیا سال سب کے لیے بہتر اور خوشیوں بھرا ثابت ہو اور ساتھ ہی انہوں نے مثبت سوچ جیسے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

صنم جنگ کی اس پوسٹ پر صارفین نے خود ہی سوچ بنالی کے شاید اداکارہ کی طلاق ہوگئی ہے، صارفین نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوال بھی پوچھے، صارفین کی بڑی تعداد نے ان کی طلاق کی خبروں پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ صنم جنگ اور ان کے شوہر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے اور اداکارہ کے شوہر قسام جعفری کسی دوسری خاتون کے ساتھ دوسری شادی بھی کرچکے ہیں۔

ایک صارف نے جب صنم جنگ سے پوچھا کہ قسام نے آپ کو طلاق کیوں دی؟ جس پر جواباَ صنم جنگ نے کہا کہ ’آپ کی وجہ سے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ نےان سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس طرح کی گھٹیا ترین خبروں میں کوئی سچائی نہیں، الحمدللہ ہماری ازدواجی زندگی خوشگوار طریقے سے جاری ہے، انشااللہ ہمیشہ جاری رہے گی، جھوٹی اور من گھڑت خبریں اڑانے والوں کو ہوش سے کام لینا چاہیے۔ سوشل میڈیا پر سیلیبرٹیز کے بارے میں اکثر غلط بے بنیاد خبریں گردش کرتی ہیں۔

2020 میں عروہ اور فرحان سعید، فیروز خان اور علیزے فاطمہ، فریال محمود اور دانیال راحیل شامل کی علیحدگی کی خبروں نے بھی خوب جگہ بنائی،لیکن اب تک ان فنکاروں کی جانب سے بھی کوئی تردید یا تصدیق نہیں آسکی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>