سوشل میڈیا جنگ کے بعد وینا ملک کے سابق شوہر قانونی جنگ کیلئے پاکستان پہنچ گئے

معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک کے سابق شوہر اس خٹک نے وطن واپس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام تر ثبوتوں کے ساتھ آئے ہیں اور اب یہاں پر وینا کیخلاف بھرپور قانونی جنگ لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں.

اس سے قبل اسد خٹک نے دبئی میں ہوتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان دونوں کی شادی کن حالات میں ہوئی اور بعد ازاں علیحدگی کی کیا وجوہات تھیں.

اسد خٹک نے اپنے ویڈیو پیغام میں وینا ملک سے شادی سے متعلق کہا تھا کہ وینا ملک سے دبئی قونصلیٹ میں ملاقات ہوئی تھی ہماری شادی 8 روز میں طے پا گئی۔انہوں نے وینا سے متعلق یہ بھی کہا تھا کہ وہ بھٹکی ہوئی تھیں اور انہیں اسلام کے سیدھے راستے پر لانے کیلئے ان سے شادی کی تھی.

یاد رہے کہ وینا ملک کے سابق شوہر نے ان پر اپنے ہی بچے اسمگل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔وینا ملک نے اسد خٹک کے ویڈیو بیان کے بعد جواب میں کہا تھا کہ شوہر کے سنگین الزامات کے جواب میں کہا تھا کہ قانون اور شریعت کی رو سے25 ستمبر 2019 سے بچوں کی سرپرستی میرے پاس ہے۔

ان دونوں کے مابین 2017 میں طلاق ہوئی تھی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر طلاق نامہ بھی شیئر کیا تھا.


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>