فیروز خان نے ارطغرل کے ابن عربی کے ساتھ کام کرنے کی حامی بھر لی

فیروز خان نے ارطغرل کے ابن عربی کے ساتھ کام کرنے کی حامی بھر لی

مشہور پاکستانی اداکار فیروز خان نے ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل میں ابن عربی کا کردار ادا کرنے والے عثمان شوکت کے ساتھ  کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنے کیلئے حامی بھر لی ہے۔

ترک اداکار عثمان شوکت نے سماجی رابطے کی موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں فیروز خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ” فیروز خان ترک تاریخ کے عظیم رہنما ابن عربی کیلئے اپنے تاثرات کا اظہار کرنے کا شکریہ، میں نے سنا ہے کہ آپ نے اسلام کی خدمت کیلئےشوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہا ہے”۔

فیروز خان نے ارطغرل کے ابن عربی کے ساتھ کام کرنے کی حامی بھر لی

انہوں نے مزید کہا کہ” میرا ماننا ہے کہ ایسے بہت سے دوسرے راستے بھی ہیں جس کو اختیار کرکے ہم عظیم مقاصد کو حاصل کرسکتے ہیں، مجھے ضرور بتائیں اگر ایسا کچھ ہے جس میں میں آپ کے کام آسکوں، یا آپ اور میں مل کر کسی پراجیکٹ پرا یک ساتھ کام کریں”۔

ان کے اس پیغام کا جواب دیتے ہوئے فیروز خان نے کہا کہ ” ہائے عثمان ! آپ کا بہت بہت شکریہ، میں نے ایک عظیم مقصد کیلئے ہی دوبارہ شوبز میں کام شروع کردیا ہے، میں آپ سے رابطہ ضرور کروں گا، ہمیں ساتھ مل کر کوئی پراجیکٹ شروع کرنا چاہیے”۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>