نادیہ خان نے مداحوں سے اپنے شوہر کا تعارف کروادیا

نادیہ خان نے اپنے مداحوں سے اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کا تعارف کروادیا۔

معروف اداکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ نادیہ خان کی شادی کے چرچے عام، ان کے مداح جاننا چاہتے تھے کہ کون ہیں ان کے جیون ساتھی،جس پر نادیہ خان نے اپنے شوہر کا تفصیلی تعارف کروادیا،انہوں نے بتایا کہ اُن کے شوہر ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ ہیں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی اور اُس کے ساتھ اپنے شوہر کے کیرئیر کے دنوں کی بھی یادیں تازہ کیں اور کہا کہ میرے شوہر ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ ہیں جو 1970 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔

اُنہوں نے کہا کہ فیصل نے 1991 میں جی ڈی پی کے 90ویں کورس میں کمیشن آفیسر کی حیثیت سے پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی، وہ مشہور ترین اور ممتاز پائلٹ میں سے ایک کے طور پر جانے جاتے ہیں، 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں پاک فضائیہ سے ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔

نادیہ خان نے بتایا کہ اُن کے شوہر فیصل میڈیا کے لیے نئے نہیں ہیں کیونکہ وہ ماضی میں آئی ایس پی آر کے ایک پراجیکٹ میں بطور سپاہی شامل ہوچکے ہیں،فیصل ایک مشہور الیکٹرانک میڈیا صحافی اور سابق ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئر (پی ٹی وی) مرحوم ممتاز حامد راؤ کے بیٹے ہیں،ممتاز حامد راؤ پاکستان ٹیلی ویژن کے بانیوں میں سے ایک تھے اور پی ٹی وی نیوز قائم کرنے والے پہلے صحافیوں میں سے ایک تھے۔ ان کا 2011 میں راولپنڈی میں انتقال ہوگیا تھا۔

نادیہ خان نے اپنے شوہر کے بیٹے سے متعلق بتایا کہ فیصل ممتاز کا بیٹا اس وقت میں امریکا میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔

نادیہ خان نے دو روز قبل انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کی تصدیق کی تھی، جسے ان کی تیسری شادی کہا جارہا تھا جس پر نادیہ خان نے تصدیق کی تھی یہ میری دوسری شادی ہے، اور ان کا چھوٹا بیٹا ایڈاپٹڈ ہے۔


نادیہ خان اور اُن کے شوہر کی تصاویر پر جہاں اُن کے مداحوں نے اُن کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو وہیں کچھ لوگوں نے نادیہ خان پر تنقید بھی کی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >