جانیئے میشا شفیع کا نام سن کر علی ظفر کے ذہن میں پہلا خیال کیا آتا ہے؟

گلوکار و اداکار علی ظفر نے مداحوں کو کوئی بھی سوال پوچھنے کی اجازت دی تو ایک مداح نے پہلا سوال ہی یہ کیا کہ میشا شفیع کا نام سن کر ان کے ذہن میں کونسا خیال آتا ہے؟ جس کے جواب میں علی ظفر نے ایک گانے کا لنک شیئر کیا۔

علی ظفر اور میشا شفیع کے مابین چلنے والے تنازع کا خوب چرچا رہا ہے جس میں حال ہی میں ایف آئی اے کی جانب سے گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے مقدمے میں گلوکارہ میشا شفیع اور اداکارہ عفت عمر سمیت آٹھ افراد کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ اس میں ایف آئی نے کہا کہ ملزمان اپنے الزامات کے حق میں کوئی شوائد پیش نہ کرسکے۔

گلوکار اپنی سرگرمیوں اور سوشل میڈیا پر ایکٹو رہنے کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول ہیں انہوں نے اتوار کی شام اپنے مداحوں سے بات چیت کیلئے ٹوئٹ کیا گو کہ موسم ٹھنڈا ہے، مگر انہیں اپنے مداحوں سے بات کیے کافی عرصہ بیت گیا ہے اس لیے اگر کوئی سوال پوچھنا چاہے تو پوچھ سکتا ہے۔

گلوکار نے اس کے لیے ہیش ٹیگ آسک اے زیڈ askAZ# کا استعمال کیا۔

اس آفر کے ملتے ہیں ان کے مداح مظہر بلوچ نے سوال داغ دیا کہ میشا شفیع کا نام سن کے ان کے ذہن میں پہلا خیال کیا آتا ہے؟

اس کے جواب میں علی ظفر نے اپنے گانے کا لنک شیئر کر دیا، ان کی جانب سے شیئر کیا جانے والا گانا ’چل دل میرے‘ 2003 میں ریلیز ہوا تھا جو دنیا کی ہرس و لالچ پر مبنی ہے۔

انہوں نے مداحوں کو یہ بھی خوش خبری دی کہ بلوچی اور سندھی زبان کے بعد اب وہ پشتو زبان میں بھی گانا ریلیز کرنے جا رہے ہیں جس کی آڈیو کا کام مکمل ہو چکا ہے بس ویڈیو شوٹ ہونا باقی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >