مذہبی منافرت :بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت مشکلات میں پھنس گئیں

سوشانت سنگھ کیس میں مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام ۔۔ بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھر مشکل میں

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلمی اداکارہ کنگنا رناوت جو اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں اور سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، باندرا کی ایک عدالت نے سشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کیس میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کرنے کے الزام میں ممبئی پولیس کو کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

سشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی کیس میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش پر باندرہ کی عدالت کے حکم پر باندرہ کے پولیس اسٹیشن نے اداکارہ کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی چاندیل کے خلاف باندرا پولیس اسٹیشن میں دفعہ 295(اے) ، 153 (اے) اور 124 (اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں بیان ریکارڈ کروانے کے لیے متعدد بار دونوں کو طلب کیا گیا لیکن دونوں نے مختلف حیلے بہانوں سے بیان ریکارڈ کروانے سے کنارہ کشی اختیار کی رکھی۔

بعد ازاں بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت اور ان کی بہن رنگولی کو بالآخر غداری اور دیگر دوسرے الزامات کے تحت درج مقدمے میں بیانات قلمبند کرانے کے لیے تھانے آنا پڑا اور دونوں نے اپنے خلاف درج مقدمے میں پولیس سٹیشن میں پیش ہو کر اپنے بیانات قلمبند کرائے۔ تاہم اسے قبل دونوں بہنوں کو متعدد بار بیان ریکارڈ کروانے کے لیے بلایا جا چکا تھا۔

دوسری جانب کنگنا رناوت کے خلاف پنجاب میں ہرجانے کا کیس دائر کردیا گیا۔ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج میں شامل بھٹنڈا کی ایک بزرگ خاتون مہندر کور کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کنگنا رناوت نے احتجاج میں شامل بزرگ خاتون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ 100 روپے کے عوض احتجاج میں پہنچ گئیں۔بعدازاں بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی یہ متنازع ٹوئٹ تو فوراً ڈیلیٹ کر دی لیکن بھارتی شوبز شخصیات سمیت عوام کی جانب سے ان پر تنقید کے تیر برسانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

یاد رہے کہ بھارتی ریاست باندرہ کی عدالت میں کاسٹنگ ڈائریکٹر سید اشرف نے شکایت کی تھی کہ کنگنا کے ٹویٹس اور بیانات کے بعد بالی ووڈ میں کافی فرقہ وارانہ منافرت پائی جاتی ہے اور وہ اس کے بعد کام حاصل کرنے سے قاصر ہیں، لہذا عدالت اداکارہ کنگنا رناوت اور اس کی بہن رنگولی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کرے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>