پاکستانی فنکار بھی "بلیک آؤٹ” پر ردعمل دینے میں پیچھے نہ رہے

 پاکستانی فنکار بھی "بلیک آؤٹ" پر ردعمل دینے میں پیچھے نہ رہے

گزشتہ رات سے پاکستانی میں جاری بلیک آؤٹ پر ایک طرف تو وہ لوگ پریشان ہیں جن کا کام بجلی کی وجہ سے متاثر ہو رہا تھا جبکہ دوسری جانب بڑی تعداد میں ایسے پاکستانی بھی ہیں جو کہ اس صورتحال سے زیادہ متاثر نہیں ہوئے اسی وجہ سے وہ اس صورتحال میں سوشل میڈیا پر متحرک ہیں۔ انہی کے ساتھ وہ پاکستانی فنکار بھی ہیں جو اس صورتحال میں اپنی تشویش اور دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس صورتحال پر پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے کہا کہ ہماری بجلی کی تاریں ہی خراب ہیں۔ انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ تمام لوگ محفوظ ہوں گے۔

معروف مارننگ شو کی میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے اپنی تشویش کا اظہار اس طرح سے کیا کہ ان لوگوں کے لیے دعا کی جائے جو وینٹی لیٹر پر اسپتالوں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے تمام اسپتالوں میں بجلی کا انتظام موجود ہوگا۔

اداکار نور حسن نے ایک مزاحیہ ٹوئٹ شیئر کی جس میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان صحیح نہیں چل رہا تھا اس لیے واپڈا نے اسے بند کر کے دوبارہ چلایا ہے۔

ان کے علاوہ ادکارہ زارا نور صدیقی نے کہا کہ چلو جی میرا بگ باس کا ایپی سوڈ بھی ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہا اس نیٹ ورک پر۔ وائے فائے بھی نہیں آج ایویکشن ڈے تھا یار۔

زارا نور نے ایک اور ٹوئٹ میں اظہار بے بسی کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے آئی فون کی بیٹری بھی ختم ہو گئی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>