ترکش کمپنی کا ترک جنگ میں ایشیائی مسلمانوں کے کردار پر ڈرامہ بنانے کا اعلان
دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے تر ک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو بنانے والی ترک کمپنی نے "ترکی لالا” کے نام سے ایک نئی سیریز بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں بالکان جنگ کے دوران ایشیائی مسلمانوں کے کردار کی عکاسی کی جائے گی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ترکی کےتاریخی تعلقات کو دنیا کے سامنے رکھنے کیلئے ترکی کی ایک پروڈکشن کمپنی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ تاریخ پر مبنی ایک ڈرامہ سیریل بنائیں گے جس میں دونوں ممالک کے فنکار کام کریں گے۔
ترکی کی پروڈکشن کمپنی تیخدن فلمز کے سربراہ کمال تیخدن اور ان کی ٹیم جمعرات کو اپنے 5 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں پاکستانی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، وفد کی ملاقات وزیراعظم عمران خان سے بھی کروائی گئی ، جہاں ان کے درمیان ترکی لالا کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
1-Tekden Film yapımcığında gerçekleşen Diriliş ERTUĞRUL ve Yunus Emre dizilerinin rüzgarında; davet edildiğimiz Pakistan'da ziyaret ettiğimiz Başbakan İmran Han bu dizilerden dolayı ekibimizi tebrik ederek takdirlerini ifade ettiler.@TekdenFilm @celalalnebioglu @PakTrade_Turkey pic.twitter.com/ukYWGCyQkZ
— Kemal Tekden (@KemalTekden) January 8, 2021
تیخدن فلمز کے کمال تیخدن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ” کہ ہم ترکی لالا سیریز کیلئے سکرپٹ لکھنا شروع کرچکے ہیں، سکرپٹ کے تیار ہونے کے بعد ہم اس کی شوٹنگ کریں گے، اس سیریز میں ترکی اور پاکستانی اداکاروں کو شامل کیا جائے گا، زیادہ تر شوٹنگ ترکی میں ہی کی جائے گی۔
Bir dizi program için özel davet ile geldiğimiz Pakistan'da, İçişleri Bakanı ve Keşmir Komitesi Başkanı Şehriyar Afridi ile görüşüp, Diriliş Ertuğrul dizisinin sembolü Kayı bayrağını hediye ettim. Misafirperverliklerinden ötürü sayın bakana şükranlarımı sunarım.@Pakistan pic.twitter.com/sWQoiOohv0
— Kemal Tekden (@KemalTekden) January 9, 2021
واضح رہے کہ لالاپشتو زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب بڑا بھائی ہے، اس سیریز کا نام بھی اس مناسبت سے ترکی لالا رکھا گیا ہے، جس کا مطلب "بڑا بھائی ترکی” بنتا ہے۔
اس سیریز میں ترکی کی جنگوں میں ایشیائی مسلمانوں کے کردار کو واضح کیا جائے گا جنہوں نے 1920 میں ترکی جاکر جنگوں میں حصہ لیا، کیونکہ اس وقت خلافت عثمانیہ کیلئے لڑی جانے والی جنگ میں ایک بڑی تعداد برصغیر سے جانے والے مسلمانوں کی تھی۔
اس سریز میں عبدالرحمان پشاوری جیسے تاریخی کرداروں کو سامنے لایا جائے گا جنہوں نے پہلی جنگ عظیم میں پاکستان سے ترکی جاکر مسلمانوں کے ساتھ مل کر جنگیں لڑیں۔
خلافت عثمانیہ کی حمایت میں صہیونی اور صلیبیوں کے خلاف کسی نے آواز بلند کی تو وہ برصغیر کے مسلمان تھے