وینا ملک کا سابق شوہر کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ،ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مشہور اداکارہ وینا ملک نے اپنے سابقہ شوہر اسد خٹک کی جانب سے جھوٹے الزامات لگانے پر ایک ارب روپے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے سیشن کورٹ میں اپنے سابقہ شوہر اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے، انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ اسد خٹک جھوٹے الزامات لگارہے ہیں جس سے میری ساکھ متاثر ہورہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وینا ملک نے موقف اختیا ر کیا ہے کہ میں نے خلع لی ہے میرے بچوں کو عدالت نے میرے سپرد کیا ہے اسد جھوٹے الزامات لگارہے ہیں، انہوں نے میرے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور گھر کے پتے کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردیا، ان کے اقدامات سے میری ساکھ متاثر ہورہی ہے لہذا عدالت اسد خٹک کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ وینا ملک کے سابقہ شوہر اسد خٹک نے کچھ عرصہ قبل پاکستان آکر ایک پریس کانفرنس میں الزامات عائد کیے تھے کہ وینا ملک نے ان کے بچوں کو دبئی سےاسمگل کردیا ہے ، وزیراعظم اور آرمی چیف مدد کریں، اس پریس کانفرنس میں اسد خٹک نے وینا ملک پر مزید الزامات بھی عائد کیے تھے اور وینا ملک پر50 کروڑ روپے کا ہرجانہ دائر کیا تھا۔

ان کے الزامات کے جواب میں وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ25 ستمبر 2019 کو عدالت نے بچوں کی سرپرستی میرے حوالے کی تھی، انہوں نے طلاق کی دستاویزات اور بچوں کی سرپرستی سے متعلق عدالتی فیصلے کی نقل بھی شیئر کی اور کہا کہ قانون و شریعت کے مطابق ان بچوں کی سرپرست میں ہی ہوں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >