اداکار شان شاہد نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے جھوٹ کا پول کھول دیا

اداکار شان شاہد نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے جھوٹ کا پول کھول دیا

پاکستان کے مشہور فلمسٹارشان نے ترک اداکار آنجین التان کو پاکستان لانے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے جھوٹ کا پول کھول کر کرارا جواب دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز پہلے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سماجی رابطے کی موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اداکار شان کے ہمراہ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔

کاشف ضمیر نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ” گزشتہ رات پاکستان کے سپرسٹار اداکار شان بھائی نے مجھ سے ایک سوال پوچھا ہے، کہ اپنے ملک کے فنکاروں کو چھوڑ کر دوسرے ملک کے اداکاروں کو اپنا برانڈ ایمبسیڈر بنانا ٹھیک ہے؟”

کاشف ضمیر نے اپنے فالوورز کو اس پوسٹ میں شریک کرنے کیلئے مزید لکھا کہ "اس سوال پر میرا کیا جواب ہونا چاہیے تھا؟”

فلمسٹار شان نے اس پوسٹ پر کمنٹ کیا اور کاشف ضمیر کے جھوٹ کو سب سے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے کرارا جواب بھی دے ڈالا۔

شان نے کہا”بھائی آپ غلط کہہ رہے ہیں، میں نے آپ سے ایسا کوئی سوال نہیں پوچھا، آپ نے میرے ساتھ ایک تصویر کی درخواست کی تھی، جو میں نے شفقت چیمہ صاحب کی وجہ سے قبول کی اور اجازت دیدی”۔

اداکار شان شاہد نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے جھوٹ کا پول کھول دیا

واضح رہے کہ کنسٹرکشن انڈسٹری سے وابستہ کاشف ضمیر ٹک ٹاک پر ویڈیوز بھی بناتے ہیں مگر انہیں شہرت اس وقت ملی جب ان کی دعوت پر مشہور زمانہ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار آنجین التان پاکستان آئے۔

کاشف ضمیر نے آنجین التان کو اپنی کمپنی کا برانڈ ایمبسڈر مقرر کیا تھا تاہم اس معاہدے سمیت کاشف ضمیر پر فراڈ، ڈکیتی اور چوری کے مقدمات کا انکشاف بھی ہوا اور کاشف ضمیر کو حوالات کی ہوا بھی کھانا پڑی، جس کے بعد آنجین التان نے طے کی گئی رقم کی مکمل ادائیگی نہ ہونے پر معاہدہ ہی منسوخ کردیا تھا۔

اس وقت اداکار شان کا آنجین التان کی پاکستان آمد کے حوالے سے ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے مقامی فنکاروں کا نذرانداز کرنے اور غیر ملکی مواد کو پاکستان میں نشر کرنے پر تنقید کی تھی۔

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >