سوشل میڈیا پر علی ظفر کی کردار کشی،گلوکار علی گل پیر کے وارنٹ گرفتاری جاری

سوشل میڈیا پر علی ظفر کی کردار کشی،گلوکار علی گل پیر کے وارنٹ گرفتاری جاری

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے گلوکار و اداکار علی ظفر کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے کے کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے میشا شفیع کے ساتھی گلوکار علی گل پیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے میشا شفیع کےخلاف چالان مکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے تفتیشی افسر ایف آئی اے سے سوال کیا کہ میشا شفیع کے خلاف چالان کیوں نہیں پیش کیا گیا؟

عدالت کے استفسار پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کا عدالت کو بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ میشا شفیع ملک سے باہر ہیں شامل تفتیش نہیں ہوسکیں، میشا شفیع کی حد تک چالان عدالت میں اس لیے پیش نہیں کرسکے، جس پر عدالت نے میشا شفیع کے خلاف چالان فوراً مکمل کرنے کا حکم دیا۔

علی ظفر کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کے مقدمے میں نامزدملزمان عفت عمر، لیناغنی اور فریحہ ایوب عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ ملزمان فریحہ ایوب، حسین الزمان اور سید فیضان نے مستقل حاضری معافی کی درخواستیں دائر کر دیں، جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی۔

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >