اداکارہ ریما نے امریکا میں کورونا ویکسین لگوالی : آپ کیسا محسوس کر رہی ہیں ؟

امریکا کورونا سے متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے، جہاں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے،اس مہلک وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، ویکسین لگوانے کی اس مہم میں اداکارہ ریما بھی شریک ہوگئی ہیں،امریکا میں مقیم پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ ریما خان نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوالی ہے، انسٹاگرام پر ویکسین لگوانے کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ بالاخر پہلی ڈوز لے لی، آپ بھی محفوظ رہیں۔

انجیکشن لگواتے ہوئے ریما خان سے پوچھا گیا کہ وہ کیسا محسوس کررہی ہیں،جس پر وہ تھوڑا ڈریں پھر کہا میں ٹھیک ہوں، اور جیسے ہی انہیں انجیکشن لگا وہ تھوڑا چلائیں، اور پھر سیٹ ہوگئیں۔ریما خان کی جانب سے ویکسین لگوانے کی ویڈیو شیئر کرنے پر ان کے چاہنے والوں نے دعائیہ کلمات پیش کئے، اور کہا کہ آپ بھی محفوظ رہیں،کسی نے ریما کے حسن کو سراہا۔

اداکارہ ریما نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں امریکی کمپنی فائزر اینڈ بیون ٹیک کی ویکسین لگوائی ہے یا کسی اور ملک کی جس پر مداحوں نے ان سے سوالات بھی کئے ہیں۔

ریما خان کی شادی کو گزشتہ سال نو سال گزر چکے ہیں، ڈاکٹر شہاب طارق سےشادی کے بعد سے ہی وہ امریکا میں مقیم ہیں، ریما کی شادی سال 2010 میں امریکا میں مقیم ڈاکٹر طارق سے ہوئی تھی جس کے بعد سے انہوں نے فلم نگری کو خیرباد کہہ دیا تھا، اب وہ مختلف چینلز پرمیزبانی کرتی نظر آتی ہیں۔ اداکارہ کا ایک بیٹا ہے۔

اداکارہ ریمانے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1990میں کیا اور اس دوران انہوں نے 200سے زیادہ فلموں میں کام کیا جبکہ انہوں نے بہت سی لالی ووڈ فلموں میں بطور ڈائریکٹر بھی کام کیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >