وینا اور اسدخٹک کامعاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہنچ گیا

ادکارہ وینا ملک اوراسد خٹک کے درمیان تنازعات ختم نہ ہوسکے،اور اب بچوں کی حوالگی کے معاملے پر دونوں کے درمیان جھگڑا چل رہاہے،بچوں کی حوالگی پر تنازع اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا ہے،دبئی سے بچوں کولانے میں وینا ملک کی مدد کس اختیارکے تحت کی؟ عدالت نے وزارت داخلہ اور خارجہ سے جواب طلب کرلیا۔

اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہراسد خٹک نے سابقہ بيوی پر بچوں کو دبئی سے اغواء کرنے کا الزام لگا دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں اسد خٹک نے موقف اختیار کیا کہ دبئی عدالت نے بچوں کو کہیں بھی باہر منتقل کرنے سے منع کیا تھا، وینا پاکستانی حکام کےساتھ مل کر بچوں کو پاکستان لےآئیں۔ بچےامریکی شہریت کے حامل ہیں، پاکستانی حکام اغوامیں ملوث ہیں۔

عدالت نے درخواست پر وزارت داخلہ اور خارجہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یہ سوال بھی اٹھایا کہ امریکی شہری بچوں کولانے میں وینا ملک کی مدد کس اختیار کے تحت کی؟ ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو 4 فروری کونمائندہ عدالت بھیجنے کی ہدایت بھی کر دی۔

وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی دی 2013 میں دبئی میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کی طلاق 2017 میں ہوئی تھی،جس کے بعد سوشل میڈیا پر اسد خٹک نے وینا ملک پر الزامات کی بوچھاڑ کردی تھی، بچے اسمگل کرنے کا بھی الزام لگایا تھا، جس پر وینا ملک نے جوابی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ان کے پاس پاکستان اور دبئی کی جانب سے بچوں کی حوالگی کا اجازت نامہ موجود ہے۔

وینا ملک کی جانب سے 50 کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کے بعد ان کے سابق شوہر اسد بشیر خٹک نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کوئی نوٹس نہیں ملا، کسی ثبوت کے بغیر میڈیا پر بدنام کرنے کے الزام پر سابق شوہر اسد خٹک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا تھا۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اسد خٹک کے بے بنیاد الزامات سے وینا ملک کی شہرت متاثر ہوئی اور وہ 90 روز میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر آکر معافی مانگیں،اسد خٹک نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ وینا ملک اس بار مہربانی کرکے میرے اصل ایڈریس پر ہی نوٹس بھیجیں، دھوکا دہی، جھوٹ فریب آپ کا پرانا پیشہ ہے۔اسی طرح دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر الزامات لگائے جاتے رہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>