ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ویب سیریز "راز” کا ٹریلر جاری

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ویب سیریز "راز" کا ٹریلر جاری

سوشل میڈیا پر مختلف اسکینڈلز کے باعث خبروں میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اب "راز” کے نام سے اپنی ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم جمانے والی ہیں۔

جاری کیے گئے ٹریلر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اس سیریز کی کہانی ایک ایسے کردار کے متعلق ہے جس نے سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کی اور اس کے بعد شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگی مگر اس کردار کو ملک کے نام پر دھبہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مگر اس کہانی سے متعلق ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اس کی کہانی حریم شاہ ہی کی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں۔ اس ویب سیریز کی کہانی منصور سعید نے لکھی جب کہ اس میں ہدایت کاری کے فرائض علی زید نے انجام دیئے ہیں۔

اس سیریز کو ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلیکس پر رواں سال اپریل میں جاری کیا جائے گا جوکہ بچوں بڑوں اور ہر طبقے کیلئے آگہی اور تفریح لے کر آئے گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>