بھارت نے پاکستانی گانے بی بی صنم جانم کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا

بھارت نے پاکستانی گانے بی بی صنم جانم کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا

کیا سے کیا کردیا دیکھتے،چوری، جھوٹے دعوے اور بھڑکیاں بھارت کا شیوہ ہے، لیکن یہ کیا بھارت نقل کیلئے بھی عقل سے کام نہ لے سکا، پاکستان کے بہترین گانے بی بی صنم جانم کی ایسی بینڈ بجائی کہ سننے والوں نے کان بند کردلئے، دیکھنے والوں نے آنکھیں، جس کو یہ گانا پسند ہے اس کے تو آنسو ہی نکل گئے۔

بھارت نے نقل کرتے ہوئے ‘بی بی صنم جانم’ کا ریمک بناتے ہوئےبیڑا غرق ہی کردیا،گزشتہ ہفتے ہی بھارت کے معروف میوزک پلیٹ فارم ٹی سیریز نے پاکستانی گانے کی نقل کرتے ہوئے بی بی صنم جانم کے ری میک کو ریلیز کیا گیا تھا۔

اس گانے کو سال 2010 میں پاکستانی گلوکار زیب اور ہانیہ نے کوک اسٹوڈیو سیزن 3 کے لیے گایا تھا،فارسی زبان پر مشتمل یہ ایرانی لوک گیت اس وقت بہت مقبول ہوا تھا اور اس کی وجہ سے زیب اور ہانیہ کو بھی خوب پذیرائی ملی تھی، جبکہ بھارتی ورژن معروف بالی وڈ پلے بیک سنگر اوشا اتھپ نے گایا ہے،گانے کی موسیقی، اضافی شاعری اور ویڈیو نے ایسا لگتا ہے اصل گانے کی چاشنی ہی چھین لی ہے،گانا کانوں میں رس گھولنے کے بجائے زہر گھول رہاہے۔

بھارتی ری میک دیکھ کر تو پاکستانی مداح تو دیکھ کر حیران و پریشان ہی رہ گئے ہیں،اداکار عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹر پر پوسٹ میں طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اپنے رِسک پر سنیں۔

ہالی ووڈ میں اکثر ایسے گانے بنائے جاتے ہیں جنہیں پاکستانی گانوں کی نقل کرکے تیار کیا جاتا ہے،

میوزک ،لیرکس یا پھر پورا گانا ہی چرا لیا جاتا ہے،چند ماہ قبل ٹی سیریز نے نوے کی دہائی میں گایا جانے والا جنون گروپ کا گانا “سیونی” کا ری میک پیش کیا گیا تھا،جسے بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ اور جیوتی نوران نے گایا تھا۔

جس پر سلمان احمد نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ جب میں کالج میں ہوتا تھا تو کیمپس میں ہر کوئی بالی ووڈ یا مغربی گانے گارہا ہوتا تھا اب بالی ووڈ جنون کے گیت گارہا ہے،اس گانے کو بھارت نے قانونی طور پر اجازت لیے بغیر گایاتھا،جس پر پاکستانی اور بھارتیوں کی جانب سے بالکل بھی پسند نہیں کیا گیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >