بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری، فلم کی شوٹنگ رکوا دی

بھارت میں مودی سرکار کے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری ہے، بھارتی کسانوں نے مودی سرکار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھوپندرا روڈ پر جھانوی کپور کی فلم کے سیٹ پر پہنچ کر فلم کی شوٹنگ رکوا دی۔

مشتعل بھارتی کسانوں نے معروف ہدایتکار بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم "گڈ لک جیری” کے سیٹ پر پہنچ کر ایک بار پھر "جھانوی کپور” واپس جاؤ کے نعرے لگانا شروع کردیے، جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ  نہ ہو سکی اور جھانوی کپور کو اپنے کریو کے ساتھ واپس اپنے ہوٹل میں جانا پڑا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 11 جنوری کو بھی بھارتی کسانوں نے پنجاب کے علاقے فتح گڑھ صاحب میں فلم "گڈ لک جیری” کی جاری شوٹنگ کے دوران احتجاج کرتے ہوئے اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے شوٹنگ کو رکوا دیا تھا۔ جس پر فلم ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ جھانوی کپور کو اپنے کریو سمیت ہوٹل جانا پڑا تھا۔

خیال رہے کہ بھارت میں کئی ہفتوں سے بھارتی کسان مودی حکومت کی زرعی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، جبکہ بھارتی حکومت اور کسانوں کے درمیان اب تک ناکام مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں، لیکن بھارتی کسان اپنے مطالبات سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>