اداکارہ تارا محمود سے متعلق انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین خوشگوار حیرت میں مبتلا

اداکارہ و گلوکارہ تارا محمود کس کی بیٹی ہیں؟ انکشاف پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران

اداکارہ و گلوکارہ تارا محمود نے کم وقت میں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں جگہ بنائی، لیکن ان کی ذاتی زندگی کا کوئی پہلو کبھی سامنے نہیں آیا،تارا کون ہیں ان کا تعلق کس خاندان سے ہے،والدین کون ہیں، اس حوالے سے آج تک کسی نے کوئی بات نہیں کی لیکن جیسے ہی تارا محمود کا نیا تعارف سامنے آیا سوشل میڈیا پر تو جیسے ہلچل ہی مچ گئی، جی ہاں تارا محمود کوئی اور نہیں ہمارے سب کے ہر بچے اور طلبہ کے من پسند وزیرتعلیم شفقت محمود کی صاحبزادی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جیسے ہی تارا محمود کی والد اور رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آئی، مداحوں کے تبصروں کاتانتا بندھ گیا،مداح تو ایسے حیران ہوئے کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے، کیونکہ مداحوں کی اکثریت تارا محمود کی شکل اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہنوں سے ملنے کے باعث ان کی بیٹی ہی تصور کی جاتی تھیں۔

کچھ روز قبل تارا محمود نے اپنے والد اور وزیر تعلیم شفقت محمود کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی، جس کے بعد مداح یہ جان کر حیران رہ ہوئے کہ اداکارہ پاکستان کے مقبول سیاستدان کی بیٹی بھی ہیں، اداکارہ کی ایک جڑواں بہن بھی ہیں۔

تارہ نے نومبر2020 میں اپنے والدین کی ایک پرانی تصویرانسٹاگرام پرشیئرکرتے ہوئے ہیش ٹیگزمیں ان سے اپنی محبت کااظہارکیا تھا جو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے۔

سال 2000 میں زیاد گلزار کے ساتھ مل کر راک میوزیکل بینڈ ” رشک” بنانے والی تارا کا البم ” سوال ” بھی ریلیز ہوچکا ہے جس کی ویڈیوز کی ڈائریکشن ثاقب ملک نے دیں

تارہ نے 2012 اور 2013 میں سیڈلنگزاور گڈ مارننگ جیسے ڈراموں سے اداکاری کے آغاز کیا، ان کے کریڈٹ پربیشترمعروف ڈرامے ہیں جن میں سنو چندا سیزن 1 اور2 ، دیار دل، انا، تیری رضا، رومیو ویڈز ہیر، دیوار شب، جدا نہ ہونا، رسوائی ، سیپ اور دیگرشامل ہیں۔

تارا محمود نے 2004 میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور "میرے نام”، "تجھے پتا تو چلے” اور "آئے نا” جیسے گانے گائے جو اس وقت مقبول بھی ہوئے، جبکہ ان دنوں تارہ محمود کا ڈرامہ ڈنک اور بھڑاس مداحوں میں مقبول ہورہاہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>