اظفر رحمان کا متعدد خواتین کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف

اداکار اظفر رحمان کا متعدد خواتین کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف

متعدد ڈرامے اور فلم انڈسٹری میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار اظفر رحمان نے ایک آن لائن پلیٹ فارم کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں ماضی میں انڈسٹری کی متعدد خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کیا ہے مگر اب وہ کسی کا نام نہیں لینا چاہتے۔

اظفر رحمان نے metoo# مہم سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ مرد ہی غلط نہیں ہوتا اور نہ ہی ہر بار عورت کو ہی صحیح سمجھا جانا چاہیے کیونکہ حقیقت کچھ بھی ہو سکتی ہے مگر کسی کو بھی کبھی ہراساں نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی 2 افراد باہمی رضامندی سے کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر کر رہے ہیں تو پھر اسے جائز کہا جا سکتا ہے البتہ زبردستی نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی ایسے کسی عمل کی کسی صورت حمایت کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کے 4 بھائی ہیں جو کہ سب چارٹڈ اکاونٹنٹ ہیں مگر ان کو اداکاری اور ماڈلنگ کا شوق تھا اسی لیے انہوں نے ان کتابوں سے دور جانا اور اپنی مرضی کی فیلڈ میں ہی اپنا لوہا منوایا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >