راحت فتح علی خان کو خفیہ بینک اکاؤنٹس معاملے میں بڑا ریلیف مل گیا

معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خفیہ اکاؤنٹس معاملے میں بڑا ریلیف دیدیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کے 2014 کےخفیہ اکاؤنٹس کا آڈٹ کیا اور اس کی رپورٹ کی بنیاد پر ان کھاتو ں پرزیرو ٹیکس آرڈرپاس کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آڈٹ ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او) کی جانب سے کیا گیا، راحت فتح علی خان ان اکاؤنٹس پر حکومت کی جانب دی گئی ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ حاصل کرچکے ہیں۔

واضح ہو کہ راحت فتح علی خان کے خفیہ اکاؤنٹس کےمعاملے پر پرایف بی آر کی جانب سے گزشتہ ماہ دوبارہ نوٹس بھجوایا گیا تھا، نوٹس میں راحت فتح علی خان کو 15 جنوری تک جواب جمع کروانے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >