پختونخوا کا نوجوان ہالی ووڈ کا اداکار کیسے بن گیا؟

صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کرک سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان  نے اپنے چھوٹے سے شہرسے خواب دیکھنا شروع کیا اور ایک طویل محنت کے بعد ہالی ووڈ میں خود کو منوا لیا۔

جدوجہد، مستقل مزاجی اور لگن کی کہانی مشہود عالم جس میں نوجوانوں کے لیے بہت بڑے سبق موجود ہیں۔

بی بی سی نے ان پر ایک تفصیلی آرٹیکل شائع کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انکی وجہ شہرت "پارکور” کرنا ہے۔ یہ ایک نہایت دشوار کھیل ہے جس میں اپنی جان جوکھوں پر ڈال کر مشکل ترین جسمانی کرتب دکھانے ہوتے ہیں۔

فلموں کی سب سے بڑی ویب سائیٹ آئی ایم ڈی بی کے مطابق ان کی شہرت 2019 کی فلم faster سے شروع ہوئی۔ 2020 میں انہوں نے The Cure اور The Adventures of Aladdin میں بھی کام کیا اور خوب نام کمایا۔

مشہود عالم کو اس کا شوق 2003 میں ڈسکوری چینل پر ایک ڈاکیومنٹری دیکھنے سے ہوا۔ اس وقت انہیں معلوم نہیں تھا ک پارکور کیا چیز ہے۔ انہوں نے سمجھا کہ شاید پارکور کسی شخص کا نام ہے۔

2005 میں یوٹیوب پر پارکور کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد مشہود عالم نے اپنے بھائی سرمد اور ایک دوست کی مدد سے بغیر کسی گائیڈ کے پارکور کی پریکٹس کرنا شروع کردی تھی۔ انکا کہنا ہے کہ پہلی بار 2013 میں فیس بک پر انکی ویڈیو کو دیکھ کر ایک لوکل پروڈکشن کمپنی نے انہیں ایک پراجیکٹ دیا تاہم کسی تکنیکی مسئلے کی وجہ سے وہ ویڈیو ریلیز نہ ہو سکی۔

بعد میں انھوں نے حیات آباد سپورٹس کمپلکس میں ٹریننگ لینا شروع کردی۔ دوہزار چودہ میں وہ امریکہ چلے گئے اورلاس اینجیلس میں قائم پارکور اکیڈمی جوائن کر لی۔ اس اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے کے بعد میں انھوں نے اسی میں پارکور کی کوچنگ بھی کی۔ انکا کہنا ہے کہ اس سارے مرحلے میں ایک بار بھی یہ خیال نہیں آیا کہ کبھی ہالی ووڈ فلموں میں کام کروں گا۔

ہالی ووڈ کے ایک سٹنٹس مین کو ان کے کرتب اتنے بھائے کہ اس نے مشہود کو ہالی ووڈ پروڈیوسرز سے ملوایا۔ یہاں اسے انہوں نے ہالی ووڈ کی سحر انگیز دنیا میں قدم رکھا اور پھر مڑ کر پیچھے نہیں دیکھا۔

2019 میں ترکی کے مشہور فلم ایڈیٹر احمد اتالے کی ان کے کام پر نظر پڑی تو انہوں نے مشہود کو اپنی فلم The cure میں کاسٹ کر لیا۔ اس فلم میں انہوں نے ایک ایسے شخص کا کردار ادا کیا جو دنیا کو ایک مہلک وائرس سے بچانے کی کوشش کرتا ہے۔

عرب نیوز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے مشہود عالم نے کہا کہ انہیں دنیا بھر کے سامنے اور بالخصوص امریکہ میں اپنے ملک کا پازیٹو امیج ابھارنے پر فخر ہے۔

آج کل مشہود نیٹ فلیکس کے لیے ایک ترکش ایکشن ڈرامے کے لیے ٹریننگ کر رہے ہیں جس کی شوٹنگ جلد ہی استنبول میں ہونی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >