امیتابھ بچن کی غیر واضح پوسٹ نے ان کے مداحوں کو پریشانی میں ڈال دیا

بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے صحت کے حوالے سے ایک مبہم ٹویٹ کی ہے جس سے ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ شہنشاہ نے چند لفظی ایک مبہم ٹویٹ کی جو صحت سے متعلق تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین شدیدتشویش میں مبتلا ہوگئے ، امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر لکھا” طبی حالت، سرجری، لکھ نہیں سکتا”۔

ان کی ایسی مبہم ٹویٹ نے مداحوں کو شدید پریشان کردیا اور انہوں نے اس پر سوالات کرکے اپنی تشویش کا اظہار بھی کیا ۔

امیتابھ بچن کی غیر واضح پوسٹ نے ان مداحوں کو پریشانی میں ڈال دیا

مداحوں نے سوال کیا کہ سرجری کون سی تھی، ابھی ہونی باقی ہے یا ہونے والی ہے، اگر سرجری ہوچکی ہے تو اب طبیعت کیسی ہے تاہم ان سب سوالات اور کمنٹس کے باوجود امیتابھ بچن کی جانب سے مزید کوئی پیغام سامنے نہیں آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پر تازہ ترین تصویر میں امیتابھ نے اپنے آدھے چہرے اور کان کو چھپا رکھا ہے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ امیتابھ بچن نے اپنے چہرے یا کان کی سرجری کروائی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے امتابھ بچن  بیٹے ابھیشیک، ان کی اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی ارادھیا بچن سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد بچن خاندان کے تمام افراد قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >