بیوٹی فلٹر کے استعمال پر تنقید، ہانیہ عامرکا ردعمل سامنے آگیا

بیوٹی فلٹر کے استعمال پر تنقید، ہانیہ عامرکا ردعمل سامنے آگیا

سوشل میڈیا صارفین کا انداز نرالا، کبھی بیوٹی فلٹر کے استعمال پر تنقید تو کبھی بے جا تعریفوں کے پل باندھ دیئے جاتے ہیں، اس بار حسن سے مالا مال ہانیہ عامر کا حسن مداحوں کو نہ بھایا۔

ہانیہ نے ایک تصویر پر بیوٹی فلٹر کا استعمال کیا تو صارفین نے خوب تنقید کی، لیکن مضبوط اوسان کی مالک ہانیہ نے اس تنقید کو دل پر نہیں لیا بلکہ بڑے بھرپورانداز میں صارفین کو کرارا جواب دے دیا۔

ہانیہ عامر نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مخالفین کو سبق سکھادیا، ہانیہ نے کہا جس ویڈیو پر تنقید کی جارہی ہے، اس دن بھی میں نے میک اپ کیا ہوا تھا لیکن یہاں پر نکتہ یہ ہے کہ میں اپنی بیوٹی اور اپنے اقدامات سے مطمئن ہوں لیکن آپ لوگوں کو خود پر اطمینان رکھنا چاہیے کہ آپ لوگ خود کون ہیں۔

ہانیہ عامر نے کہا اگر میں بیوٹی فلٹر اپنی ذات کے لیے استعمال کر رہی ہوں تو یہ عمل قابل قبول ہے لیکن اگر یہ کام معاشرے کے دباؤ میں آکر کرتی ہوں تو پھر یہ غلط بات ہوئی، تصویر پر جتنا کچھ کہا گیا اس میں ایسا کچھ نہیں تھا، میرے مطابق انسٹا گرام پر سب ٹھیک تھا لیکن پھر بھی تنقید کی گئی لہذا میں کہنا چاہتی ہوں کہ اپنا دماغ بڑا کریں اور مثبت سوچ رکھیں۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ اگر ایک تصویر پر میں نے بیوٹی فلٹر استعمال کرلیا تو لوگوں کو تنقید کرنے کا موقع مل گیا، اتنا موقع پرست مت بنیں، میں پھر بھی ایسی باتوں کا سامنا کرنا جانتی ہوں۔

ہانیہ عامر نے کچھ روز قبل انسٹا گرام اسٹوری پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر انہوں نے بیوٹی فلٹر استعمال کیا ہوا تھا، ہانیہ نے ویڈیو میں کہا تھا کہ آج میں ایک بہت اہم موضوع پر بات کرنا چاہتی ہوں اور وہ ہے رنگت کی بنیاد پر تعصب۔

میں اپنے ایک بہت اچھے دوست کے ساتھ تھی اور اس نے کہا تمہیں تھوڑا سانولا ہونے کی ضرورت ہے۔ گوری ہے تو کہتے ہیں تم چٹی ہو، سانولا رنگ ہے تو کہتے ہیں تم گوری کیوں نہیں ہو جاتی۔ مجھے لگتا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس بارے میں بات کرنا شروع کریں۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ہم کب تک اپنی شکل و صورت کو لے کر بےاعتمادی کا شکار رہیں؟ ہمیں اپنے آپ کو قبول کرنا ہوگا، ہمیں اپنی رنگت کو قبول کرنا ہوگا۔ ہمیں ضرورت نہیں ہے کہ ہم اپنے رنگ سے ہلکی یا گہری فاؤنڈیشن لگائیں کیونکہ یہ ہمارے خوبصورتی کے معیار کے مطابق ہیں۔

یہ خوبصورتی کے بہت برے معیار ہیں اور ہمیں ان پر پورا اترنے کی ضروت نہیں کیونکہ ہمارے اوپر اس سوچ کو ختم کرنے کی ذمہ داری ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو اس کا سامنا نہ کرنا پڑے جس کا ہم نے کیا۔

اس ویڈیو پر انسٹاگرام صارفین کا کہنا تھا کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ ہانیہ یہ سب کچھ بغیر فلٹر استعمال کیے بنی ویڈیو کے ذریعے کہتیں،خوبصوتی کے معیار بھی یہ خود بناتے ہیں جب یہ فیشلز، رنگ گورا کرنے والے انجیکشنز، بوٹوکس وغیرہ کی تشہیر کرتے ہیں، یہ لوگ لائیو بھی آئیں تو اتنا میک اپ کیا ہوتا ہے تاکہ یہ گورے لگیں۔ اور رنگت سے متعلق بھی بات کرنے کے لیے یہ فلٹر کا استعمال کرتے ہیں۔

بیوٹی فلٹر کے استعمال پر تنقید، ہانیہ عامرکا ردعمل سامنے آگیا

اس سے قبل صارفین نے اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف کی اسکن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر سائرہ نے کہا تھا کہ انہیں اپنی جلد سے پیار ہے، جبکہ منال خان نے بھی بنا میک اپ کے تصویر شیئر کی تھی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>