حجاب سے متعلق بیان، حمیمہ ملک سوشل میڈیا کی تنقید کا نشانہ بن گئیں

مشہور اداکارہ حمیمہ ملک اپنے حالیہ بیان کے بعد اپنے بھائی فیروز خان اور بہن دعا کے ہمراہ ایک بار پھر سوشل میڈیا تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

قصہ کچھ یوں تھا کہ حمیمہ ملک نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی اور مذہب کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی کرنے والی اداکارہ نور کے ساتھ اپنی حجاب میں ایک تصویر شیئر کی۔

حمیمہ ملک نے تصویر پر نور بخاری کے حوالے سے تبصرہ کیا کہ زندگی میں کچھ ہی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کہ آپ سے کسی قسم کی اُمید نہیں رکھتے لیکن وہ پھر بھی بہت عزیز ہوتے ہیں اور نور اُن میں سے ایک ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔

تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ مجھ پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور مجھے ہمت عطا کرے کہ میں ساری عمر حجاب کرسکوں۔

جہاں ان کے اس عزم کو سوشل میڈیا صارفین نے سراہا ہے وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین کو ان کا یہ پیغام پسند نہ آیا صارفین کا کہنا تھا کہ مذہب سے متعلق کوئی بھی بات حمیمہ ملک اور ان کے بہن بھائی پر جچتی نہیں ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارمنس کے بعد یہ بات کھلا تضاد ہے، مذہب سے متعلق آپ تینوں بھائی بہنوں کو خاموش رہنا چاہیے، فیروز نے شوبز چھوڑا پھر واپس آگئے، آپ لوگ بھی بس توجہ حاصل کرنے کیلئے ایسے بیانات دیتے ہیں، مگر اسے مذہب سے مت جوڑیں ۔

ایک اور صار ف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ا س کا مطلب ہے پی ایس ایل سیزن 7 کی افتتاحی تقریب میں حمیمہ حجاب میں بریک ڈانس کرتی دکھائی دیں گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>