اداکارہ میرا پاگل قرار، مینٹل ہسپتال میں داخل

 

اداکارہ میرا نئی مصیبت میں پھنس گئیں، اداکارہ کو مینٹل ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مقیم  اداکارہ کو ڈاکٹرز نے پاگل قرار دےدیا جس کے بعد اداکارہ میرا کو مینٹل ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

اسیکنڈل کوئین میرا امریکہ میں ڈاکٹرکے پاس علاج کیلئے گئیں جہاں انہوں نے عجیب و غریب باتیں شروع کردیں۔ ڈاکٹر نے میرا کو زہنی مریضہ قرار دیتے ہوئے دماغی ہسپتال سے رجوع کر لیا اور اسی ڈاکٹر کی شکایت پر اداکارہ کو مینٹل ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ اداکارہ میرا  کو امریکن نیشنلیٹی کیلئے کچھ عرصہ بعد امریکہ جانا ہوتا ہے، اسی وجہ سے وہ امریکہ گئی ہوئی تھیں۔

اداکارہ میرا کی والدہ نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وزیراعظم ان کی بیٹی کی واپسی کیلئے اقدامات  کریں، وزیر اعظم عمران اور  وزیر داخلہ شیخ رشید اداکارہ کو انصاف فراہم کریں۔

واضح رہے کہ  میرا  کی گزشتہ دنوں کورونا ویکیسین  لگوانے کی  ویڈیو  بھی وائرل ہوئی تھی۔ گزشتہ سال بھی اداکارہ  لاک ڈاون کے باعث امریکہ میں پھنس گئی تھیں اور وزیر اعظم عمران  خان  سے واپسی کیلئے  مدد کی اپیل بھی کی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >