اداکارہ میرا پاگل خانے سے رہا،48گھنٹے میں امریکا چھوڑنے کا حکم

اداکارہ میرا پاگل خانے سے رہا،48گھنٹے میں امریکا چھوڑنے کا حکم

لالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ میرا اڑتالیس گھنٹے میں امریکا چھوڑ کر پاکستان جائیں، اپنا علاج کروائیں، امریکی ڈاکٹرز نے میرا کو ڈیڈلائن دیتے یوئے علاج کی ہدایت کردی۔

اداکارہ میرا کو پاگل خانے سے رہا کردیا گیا ہے، کیپٹن نوید نے پچاس ہزار ڈالر بانڈز کی ضمانت دی ہے جس کے باعث میرا مینٹل ہاسپٹل سے رہا کردی گئی ہیں۔

گزشتہ روز خبرسامنے آئی تھی کہ نیویارک میں مقیم اداکارہ میرا کو امریکی ڈاکٹرز نے پاگل قرار دے کر مینٹل ہاسپٹل میں داخل کر لیا ہے،میرا کا پاکستانی نژاد امریکی شہری سے لین دین کا تنازعہ چل رہاتھا۔

اسی اثناء میں یہ خبریں بھی سامنے آتی رہیں کہ اداکارہ میرا کو غلط انگلش بولنے پر پاگل خانے داخل کرایا گیا۔

اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ میرا کو امریکا میں پاگل خانے میں داخل کرا دیا گیا،پانچ اپریل کو میری بیٹی نے فون کرکے بتایا کہ اسے پاگل خانے لے جارہے ہیں، میرا نے بتایا کہ وہ چیختی چلاتی رہیں کہ وہ پاگل نہیں ہے لیکن پھر بھی اسے لے جایا گیا۔

میرا کی والدہ نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ ان کی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے، میرا پاگل نہیں اس دنیا میں وہی میرا ایک سہارا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >