صبا قمر کی ریلیز ہونے والی نئی میوزک ویڈیو ”چنگاریاں“ سوشل میڈیا پر چھاگئی

اداکارہ صبا قمر نے اپنی سالگرہ اور یوٹیوب چینل کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر میوزک ویڈیو ریلیز کی جس کا نام ایک ادھوری لَو اسٹوری چنگاریاں رکھا گیا۔ اس میوزک ویڈیو نے یوٹیوب پر بہت ہی قلیل وقت میں ہی لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر لیے۔

یاد رہے کہ صبا قمر نے اپنی سالگرہ کے دن 5 اپریل کو اپنے یوٹیوب چینل پر میوزک ویڈیو ریلیز کی تھی جس کو اب تک دیکھنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد ہے۔ بہت ہی تھوڑے وقت میں ویڈیو پر لاکھ سے زائد ویوز ملنے پر اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکارہ نے لاکھ سے زائد ویوز ملنے پر انسٹاگرام کے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا کہ ان کی ویڈیو کو بہت ہی کم وقت میں لاکھ سے زائد لوگ دیکھ اور پسند کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ میوزک ویڈیو جب ریلیز کی گئی تھی تو اداکارہ نے کہا تھا کہ یہ ویڈیو ان کے دل کے بہت قریب ہے اور اسے تیار کرنے میں دل و جان سے محنت کی ہے کیونکہ اس قسط کی صورت صبا قمر کا ایک خواب پورا ہورہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ ویڈیو آپ کو بھی ایسا ہی احساس دلائے گی کہ زندگی بڑھتی رہتی ہے، یہ ویڈیو ایسی کہانی پر مبنی ہے جو آپ سب کی کہانی ہے۔

  • کپڑوں کے بغیر کچھ بھی دکھاؤ
    ہم پاکستانی ضرور ویوز دیں گے

    پاکستانی شوبز اب یہ ہی رہ گیا ہے
    ننگے ہو کر عوام کو چوتیا بناؤ
    ترسی ہوئی قوم


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >