صبا قمر کا شادی سے انکار، بلاگر عظیم خان نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

https://www.facebook.com/watch/?v=2975086632726106

مشہورپاکستانی اداکارہ صبا قمر سے منگنی ٹوٹنے کے بعد بلاگر عظیم خان نے ہراساں کرنے والی خواتین کو جواب دیتے ہوئے ایک نیا ہی تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صبا قمر سے رشتہ میں منسلک ہونے کے بعد عظیم خان کی جانب سے مبینہ طور پرہراساں کیے جانے پر چند خواتین کی جانب سے الزامات سامنے آئے تھے جن میں سے ایک کا نام اجالا بھی تھا۔

بلاگر عظیم خان نے اپنے تازہ ترین ویڈیو بلاگ میں اس حوالے سے بات کی اور کہا کہ ان پر ہراسانی کے الزامات درحقیقت ان کے سچ بولنے کی سزا ہے، ان پر الزامات لگانے والی خواتین کا تعلق نامناسب معاملات میں ملوث کمیونٹیز سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب خواتین فیس بک پر ان پرائیوٹ گروپس اور چیٹ گروپس کا حصہ ہیں جہاں ہم جنس پرستی کی حمایت اور مولانا طارق جمیل کے علی اعلان مخالفت کی جاتی ہے اور لڑکوں کی فیس بک پروفائلز کو ان کے بنا اجازت شیئر کیا جاتا ہے۔

عظیم خان نے کہا کہ میں نے ان گروپس سے سچ بولنا شروع کردیا تھا جس کے بعد ان خواتین نے میرے متعلق سوشل میڈیا پر میرے خلاف ہراسانی کی مہم چلانا شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ صبا قمر کو لوگوں کو باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا میں صبا قمر سے محبت کرتا ہوں اور انہیں منانے کی کوشش کریں گے اور ان کے ماننے تک کا انتظار کرتے رہیں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >