اداکارہ میراکوماہانہ 5 ہزار روپے کی امدادی رقم ملے گی، پنجاب حکومت

اداکارہ میراکوماہانہ 5 ہزار روپے کی امدادی رقم ملے گی، پنجاب حکومت

اداکارہ میرا ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، میرا کے مالی حالات بھی بہتر نہیں ہیں، جس کے بعد پنجاب حکومت نے اداکارہ میرا کا نام بھی آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں شامل کر لیا،اور اب اداکارہ کو ماہانہ 5 ہزار روپے کی امدادی رقم کے دیئے جائیں گے۔

اداکارہ میرا کا اصل نام ارتضی زیب ہے، انہوں نے حکومت پنجاب سے درخواست کی تھی کہ ان کا ڈیفینس میں ذاتی گھر ہے اور 7 افراد کی کفالت ان کی ذمے داری ہے لہذا ان کا نام امدادی رقم لینے کے مستحق فن کاروں میں شامل کیا جائے۔

میرا کی درخواست پر ان کا نام اس فہرست میں شامل کر دیا گیا اوراب انہیں حکومت کی جانب سےعید سے قبل ماہانہ 5 ہزارروپے کی امدادی رقم ملنا شروع ہوجائے گی۔ حکومت کی جانب سے قائم اس فنڈ میں دو ہزار کے قریب فن کار رجسٹرڈ ہیں۔

اداکارہ میرا ان دنوں امریکا میں اپنے سسرالیوں کے پاس ہیں اور گزشتہ دنوں ڈاکٹر کے سامنے اپنے رویئے کے باعث دماغی امراض کے اسپتال میں بھی داخل رہ چکی ہیں۔

محکمہ اطلاعات وثقافت کی طرف سے 120فنکاروں میں 30 اور 50 ہزار کی رقوم کے چیک تقسیم کیے گئے تھے جس پر انہوں نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا تھا۔

  • بہت بڑا ڈرامہ ہے یہ عورت۔۔۔ملک اور خاندان دونوں کے لیے ایک مسلسل باعث شرم و اذیت ہے۔۔

    ڈیفنس میں کروڑوں کے گھر میں رہ رہی ہے اور حکومت سے سپورٹ بھی چاہیے۔۔۔ بے ایمان و فضول عورت اتنا پیسہ کمایا، کدھر اڑا دیا کی اب 5000 روپے کے لیے بیٹھ گئی؟

  • Yeh Kaisa mazaq hai. Home in defence but wants to be on welfare?
    Bibi sell the defence home. Even a 1 Kamal home fetches 40 million. Go buy a 10 Marla decent home in any good location for 20 million and use the remaining 20 million for your investment and expenses

  • Why should the government distribute tax payer’s money to these artists who earned millions but saved nothing? Why them, and why not retired porters of railway, laborers, and other poor people?


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >