اداکارہ منشا پاشا اور سیاسی و سماجی رہنما جبران ناصر رشتہ ازدواج میں منسلک

اداکارہ منشا پاشا اور سیاسی و سماجی رہنما جبران ناصر رشتہ ازدواج میں منسلک

مشہور اداکارہ منشا پاشا اور مشہور سماجی رہنما جبران ناصر نکاح کے بندھن میں منسلک ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مشہور فلم و ڈرامہ ایکٹرس منشا پاشا اور سماجی رہنما جبران ناصر نے سادگی سے نکاح کرلیا ہے اور تصاویر سوشل میڈیا پراپلوڈ کردی ہیں۔

فوٹو شیئرنگ موبائل ایپ انسٹاگرام پر منشا پاشا نے اپنے آفیشل اآکاؤنٹس سے اپنے ہاتھوں کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے ہاتھ میں خوبصورت انگوٹھی بھی پہن رکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہونے والی نکاح کی تقریب میں ان دونوں کے قریبی رشتہ دار شریک ہوئے، منشا پاشا گولڈن کلر کے دیدہ زیب لباس میں ملبوس تھیں جبکہ جبران ناصر نے سفید رنگ کے شلوار قمیض پر منشا کے لباس سے ملتے رنگ کی ویسٹ کوٹ پہن رکھی تھی۔

دونوں کے درمیان نکاح مشہور مذہبی اسکالر جاوید احمد غامدی نے ویڈیو لنک کے ذریعے پڑھایا، ذرائع کے مطابق کورونا بحران کے خاتمے کے بعد منشا پاشا اور جبران ناصر اپنے خاندان اور دوستوں کے ہمراہ  اس خوشی کو شیئر کریں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >