اداکارہ میرا کی پاگل خانے میں داخل ہونے سے متعلق خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر واپسی

اداکارہ میرا کی پاگل خانے میں داخل ہونے سے متعلق خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر واپسی
معروف پاکستانی فلم اسٹار، ماڈل و اداکارہ میرا سے متعلق کچھ روز سے خبریں زیر گردش تھیں کہ وہ امریکا کے ایک پاگل خانے میں داخل ہیں تاہم اب طویل خاموشی کے بعد اداکارہ سوشل میڈیا پر واپس نظر آ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں میرا کی والدہ کا حوالہ دے کر یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ میرا کو بیرون ملک پاگل خانے میں داخل کروادیا گیا ہے، میرا نے پاکستانی اداکار عمران عباس کے ذریعے ان تمام خبروں کی تردید کی۔

عمران عباس نے میرا سے متعلق زیر گردش خبروں پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرا نے مجھے فون کر کے تمام میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ واضح کرنے کیلئے کہا ہے کہ ان کی ذہنی حالت بھی ٹھیک ہے۔

تاہم اب اداکارہ نے فلم اسٹار ہمایوں سعید اور دیگر کے ہمراہ ایک گروپ فوٹو شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ کچھ نیا بہت جلد آرہا ہے۔

اس کے علاوہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک انگریزی کا قول شیئر کیا جس کا مطلب ہے کہ آپ کتنے ہی پڑھے لکھے، امیر، باصلاحیت کیوں نہ ہوں لیکن آپ دوسروں سے کیسا سلوک کرتے ہیں آپ کے بارے میں سب بیان کردیتا ہے۔

  • some media people are trying to make fun of her. Sharam karna chahiye. Is it our culture to find somebody and make fun of her for your own personal pleasure. I am not a fan of Meera but read so many stories that she went to a doctor for a checkup and ended up in mental hospital. This is bullshit if you ever lived one day in US and know the system.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >