آج بھی "میرے پاس تم ہو ” کے کردار کو ٹھکرانے کا افسوس ہے، عروہ حسین

مشہور پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل ” میرے پاس تم ہو ” کے کردار کو ٹھکرانے کا افسوس ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نوجوان اداکارہ عروہ حسین نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران یہ انکشاف کیا کہ شہرت کے نئے ریکارڈز قائم کرنے والے ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” میں انہوں نے بھی اداکاری کی تھی۔

عروہ حسین کا کہنا تھا کہ انہیں ڈرامہ کے مرکزی کردار دانش کے بیٹے کی ٹیچر”مس ہانیہ” کے کردار کی آفر ہوئی تھی میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اس کے چند سین بھی شوٹ کروائے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت میری فلم”ٹچ بٹن ” کی شوٹنگ بھی جاری تھی جس میں مجھے کچھ سینز وقت سے پہلے ریکارڈ کروانے پڑے تو میں نے مصروفیت کی وجہ سے ڈرامہ میں یہ کردار ادا کرنے سے منع کردیا ۔

عروہ حسین نے کہا کہ میں اس کردار کے چند مناظر شوٹ کرواچکی تھی بعد میں وہ مناظر بہت مقبول بھی ہوئے تاہم مجھے آج بھی ڈرامے میں کام کرنے سے منع کرنے کے اپنے فیصلے پر افسوس ہے۔

واضح ہو کہ مشہور مصنف خلیل الرحمان قمر کے لکھے ہوئے اس ڈرامہ سیریل کو اب تک کا میاب ڈرامہ سیریل سمجھا جاتا ہے، اس ڈرامے میں مرکزی کردار ہمایوں سعید اور عائزہ خان نے ادا کیے جب کے رومی کی ٹیچر کا کردار ادکارہ حرا مانی نے نبھایا تھا جسے خوب پزیرائی ملی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>