اداکارہ میرا اب فیشن ڈیزائننگ کے ذریعے کاروباری دنیا میں قدم جمائیں گی

اداکارہ میرا اب فیشن ڈیزائننگ کے ذریعے کاروباری دنیا میں قدم جمائیں گی

معروف پاکستانی اداکارہ و پروڈیوسر میرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بتایا وہ اس وقت امریکا کی ریاست ٹیکساس میں موجود ہیں جہاں وہ ریحان صدیقی کی دعوت پر ہیوسٹن آئی ہیں اور پاکستان قونصل خانہ نے بھی انہیں مدعو کیا ہے۔

میرا نے یہ بھی خوشخبری سنائی کہ وہ "میرا جی” کے نام سے برانڈ لانچ کرنے جارہی ہیں جس کے لیے ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل جلد بنایا جائے گا۔اداکارہ نے کہا کہ ہیوسٹن کے لوگ بہت اچھے اور پُرامن ہیں، میں اور ریحان امریکا میں جلد ایک مختصر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ریحان صدیقی کے ہمراہ اپنا کپڑوں اور لپ اسٹک کی مصنوعات پر مبنی برانڈ جلد لانچ کردیں گی اور سماجی بہبود اور امن کیلئے کام کریں گی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں کہا کہ اداکارہ نے امریکا میں انٹرویوز بھی دیئے ہیں اور اب اپنا برانڈ لانچ کرنے جارہی ہیں کیونکہ وہ پاگل نہیں ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >