شوہرمارتا تھا، بھوکی بھی سوئی،کومل رضوی کی ازدواجی زندگی کی تلخ حقیقت

شوہرمارتا تھا، بھوکی بھی سوئی،کومل رضوی کی ازدواجی زندگی کی تلخ حقیقت

ہنس مکھ اور زندہ دل گلوکارہ کومل رضوی کو دیکھ کر کون کہ سکتا ہے کہ انہوں نے ازدواجی زندگی میں بدترین مشکلات کا سامنا کیا ہوگا، گلوکارہ کومل رضوی اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں کبھی بات کرتی نظر نہیں آئیں ناہی کبھی اپنی شادی زندگی کی کامیابی یا ناکامی پر بات کی، لیکن اس بارگلوکارہ نے خاموشی توڑ دی۔۔

کومل رضوی نے شوہر کے ناروا سلوک کی کہانی سنادی، اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں بطور مہمان شریک گلوکارہ نے بتایا کہ وہ شادی کے بعد عمان چلی گئی تھیں، وہاں جاکر شوہر نارواں سلوک برتا تھا، جس کی وجہ سے کئی بار بھوکی بھی رہی۔

کومل رضوی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے شوہر کو چھ سال برداشت کیا، وہ ذہنی طور پر بیمار تھا اور مارتا پیٹتا تھا، شادی شدہ زندگی کے دوران کئی ماہ بھوکی سوئی کیونکہ شوہر پیسے نہیں دیتا تھا اس وقت عمان میں رہتی تھی اور کوئی کام بھی نہیں کرتی تھی۔

کومل رضوی نے انکشاف کیا کہ میں چار سال قید رہی اس دوران کبھی ٹیوشن پڑھا کر کچھ پیسے کمائے لیکن پھر میں نے ٹھان لی کہ کچھ کرنا ہے جس کے بعد کورس کیا اورکھانا پکانا سیکھا، جس کے بعد عمان کے اسٹورز میں کھانا سپلائی کیا کرتی تھی۔

گلوکارہ نے بتایا کہ جب شوہر نے مجھ پر تشدد کیا تو والدین کو شک ہوگیا اور انہوں نے مجھے واپس آنے کے لیے کہنا شروع کردیا پھر ایک دن والد آئے اور مجھے پاکستان لے آئے، جب واپس آنے لگی تو ایئرپورٹ پر میں بری طرح کانپ رہی اور رو رہی تھی۔

کومل رضوی نے اپنے تلخ تجربات شیئر کرتے ہوئے خواتین کوپیغام دیا کہ اگر ایک لڑکی ازدواجی زندگی میں خود کو بے یارو مددگار سمجھے تو اس کا پڑھا لکھا، مضبوط اور خود مختار ہونا معنی نہیں رکھتا، انہوں نے کہا کہ وہ شاید پہلی لڑکی ہوں جو یہ کہہ رہی ہیں کہ لڑکیوں کے پاس تعلیم ہو یا نہ ہو لیکن ہنر کا ہونا بہت ضروری ہے۔

اپنی گلوکاری سے مقبولیت حاصل کرنے والی کومل رضوی کے یوٹیوب چینل کا نام ’کومل کچن‘ ہے جہاں وہ مداحوں کو مزیدار پکوان بنانا سکھاتی ہیں، جبکہ ہیئر آئل کے حوالے سے بھی ان کے پروڈکٹ مشہور ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >