کنگنا کی مسلمان دشمنی، افطار پارٹیوں پرپابندی کا مطالبہ

کنگنا کی مسلمان دشمنی، افطار پارٹیوں پرپابندی کا مطالبہ

بھارت میں کمبھ کا میلہ کورونا وائرس کا ہاٹ اسپاٹ بنا ہوا ہے، لیکن بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو اپنے مذہبی تہوار نظر نہیں آرہے، پر مسلمانوں کی افطار پارٹی پر پابندی نظر آگئی۔

بھارتی ادکارہ کنگنا رناوت مسلمانوں سے دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی،کنگنا رناوت کو جب موقع ملتا ہے مسلمانوں کیخلاف زہر اگل دیتی ہے، اس بار اداکارہ نے مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کونشانہ بنایا اور کورونا کی آڑ میں افطار پارٹیوں پر پابندیوں کا مطالبہ کردیا۔

مسلمان مخالف بیان دینے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کیلئے افطار پارٹیوں پر پابندی لگائی جائے،ٹویٹ پر کنگنا نے وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی ’’پرائم منسٹر جی براہ مہربانی رمضان میں اجتماعات پر پابندی لگائی جائے۔

مسلمانوں کے احساسات مجروح کرنے پر کنگنا رناوت کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب آڑے ہاتھوں لیا، جس پر کنگنا نے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا، لیکن ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا،اس سے قبل بھی اداکارہ مسلمان مخالف بھڑاس نکالتی رہی ہے۔

بھارت میں کورونا قابو سےباہر ہوگیا ہے، مسلسل چوتھے روز بھی ریکارڈ دو لاکھ اکسٹھ ہزارپانچ سو افراد وائرس کا شکارہوگئے، پندرہ سوسےزائد اموات ہوچکی ہیں، مہاراشٹر اوردہلی سب سےزیادہ متاثر ہوئے، دہلی میں کمبھ میلے سے واپس آنےوالوں کےلیے چودہ روزہ قرنطینہ لازمی قرار دے دیا گیا،خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

دہلی سمیت مختلف ریاستوں میں اسپتالوں میں بیڈز اور آکسیجن کی شدید قلت ہے، بھوپال میں بھی کرفیو نافذ ہے، اموات میں اضافے کے باعث قبرستانوں میں جگہ کم پڑنے لگی ۔۔ کیسزبڑھنےکے باجود بھارتی کسانوں کااحتجاج جاری ہے،کسان کہتے ہیں اگر مودی سرکار کو ہماری جانوں کی پرواہ ہے تومطالبات تسلیم کیےجائیں۔

بھارت میں مجموعی کیسز ایک کروڑ سینتا لیس لاکھ اٹھاسی ہزار سےزائد جبکہ اموات ایک لاکھ ستتر ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں،کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کہتی ہیں کہ ویکسین ایکسپورٹ کرنے والا خود ویکسین امپورٹر بن گیا،مودی سرکار بدانتظامی کےباعث ویکسین کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے،کورونا کے بحران کے دوران متعدد شہروں میں کورونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی۔

  • کنگنا نے ایک گوبر اور موتر پروڈکشن کمپنی میں سرمایہ کاری کی ہے
    افطار پارٹیاں بند کراکے وہ گاؤ گوبر اور گاؤ موتر پارٹی کو پروموٹ کرانا چاہتی ہے

  • کنگنا سلیمان خان کے ساتھ قطرینہ کی خالی کی ہوی جگہ پر کرنا چاہتی تھی مگر سلیمان نے اسے ایک گرل فرینڈ وہ بھی کبھی کبھار والی تک محدود رکھا اب یہ اسی کا غصہ نکال رہی ہے۔ ویسے اداکارہ اس جیسی کوی دوسری نہیں اسے چاہئے کہ اپنے فیلڈ کی طرف دھیان دے، اداکاراوں میں نمبر ون ہے مگر اپنی چولوں کی وجہ سے پیچھے چلی گئی ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >