ناگن ڈانس پر تنقید اور مزاحیہ میمز کے بعد عامرلیاقت نے ”ناگن ڈانس“ سے توبہ کرلی

عامر لیاقت کی میں ناگن ناگن ڈانس نچنا کے بعد۔۔ میں نے نہیں نچنا تک کی کہانی

آئندہ ناگن ڈانس نہیں کروں گا، پکا وعدہ کرتا ہوں، ٹی وی اینکر، میزبان اور حکمراں جماعت کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت تنقید کے بعد وعدے قسمیں کھانے لگے، ہوا کچھ یوں کہ عامر لیاقت نے ایکسپریس کی رمضان ٹرانسمیشن ‘پیارا رمضان’ کی میزبانی کے دوران عوام کومحظوظ کرنے کیلئے ناگن ڈانس کیا، ایسا ناگن ڈانس کیا کہ عوام کی دیکھ کر چیخیں نکل گئیں، ڈانس کلپ وائرل ہوا تو صارفین نے خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

یوں تو عامر لیاقت کی عجیب و غریب اور انتہائی حرکتیں عوام کو ہکا بکا کرہی دیتی ہیں لیکن اس بار تو کچھ زیادہ ہی ہوگیا، آم کھاؤ آم کھاؤ کے بعد ناگن ناگن کرنے لگے، رمضان ٹرانسمیشن کے دوران جیوے پاکستان سیگمنٹ میں اعجاز اسلم اور نادیہ خان کو بطور مہمان بلایا اور اس دوران وہ سری دیوی کی طرح ناگن ڈانس کرنے لگے، شو کے دوران تو سب خوب ہنسے انجوائے کیا لیکن شائقین نے بعد میں خوب درگت بناڈالی، جس پر عامر لیاقت نے ناگن ڈانس سے توبہ کرلی۔

انتہا ہی نہیں عامر لیاقت نے یوسین بولڈ کو بھی مات دینے کی کوشش کی، پاکستان کی تیز ترین رفتار رکھنے والی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی ایتھیلیٹ نسیم حمید 17 اپریل کو عامر لیاقت کی افطار ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں،اس دوران عامر لیاقت اور نسیم حمید نے ریس لگائی اور وہ جیتنے کی خواہش میں تیزی سے گر پڑے تھے اور یہ ویڈیو بھی وائرل ہوئی،عامر لیاقت نے اس ریس کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ‘نسیم حمید اور عامر لیاقت نے 20 میٹرز کی ریس لگائی تھی۔

اس ویڈیو کے بعد تو عامر لیاقت پر ایسی ایسی میمز بنائی گئیں کہ اب عامر لیاقت رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ایسا کچھ نہیں کرینگے،گزشتہ روز عامر لیاقت نے اپنے شو میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے آپ سے اور ادارے سے وعدہ کیا کہ اب ناگِن ڈانس نہیں کروں گا،میں نے نسیم حمید کے ساتھ ریس لگائی، میں نے انہیں آدھا ہردایا تھا اور چیٹنگ کرنے کی کوشش میں، میں گر پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا لوگوں نے بہت سی میمز بنائیں، مجھے میمز بنانے والوں سے کبھی چِڑ نہیں ہوتی، آپ بنایا کریں، میں عوامی آدمی ہوں،لیکن عامر لیاقت پھر بھی نہ مانے اداکار یاسر حسین کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئی ہیں جس میں وہ دونوں ہی ناگن ڈانس کا انداز اپنائے نظر آرہے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >