کرونا کی شکاراداکارہ سنبل شاہدوینٹی لیٹرپرمنتقل

کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، مہلک وائرس نے اداکارہ بشریٰ انصاری اوراسما عباس کی بہن سنبل شاہد کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ادکار ہ سنبل عباس کو تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اسما عباس نے سوشل میڈیا پر دعاؤں کی اپیل کردی۔

انسٹا گرام پر سنبل شاہد کے ساتھ تصویرشیئرکرتے ہوئے اسماعباس نے لکھا کہ میری پیاری باجی وینٹی لیٹرپرہیں ، ان کی جلد واپسی کیلئے دُعاکریں، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے دعائیں جاری ہیں۔

بارہ روز قبل بشریٰ نے سنبل شاہد میں کورونا کی تصدیق کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ میری پیاری بہن ان دنوں کورونا وائرس کیخلاف جنگ لڑ رہی ہیں، پلیز ان کی جلد صحتیابی کیلئے دُعا کریں، 4 چاند سلامت رہیں۔

یہاں 4 چاند سے مراد بشریٰ انصاری اور ان کی دیگر3 بہنیں اسماء عباس، نیلم نشیر اور سنبل شاہد ہیں، یہ چاروں بہنیں شوبزانڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

بشریٰ انصاری نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری بہن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔

خیال رہے کہ سنبل شاہد متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں اور حال ہی میں اے آروائی کے ڈرامہ سیریل ” نند” میں نظرآئی تھیں جبکہ اس سے قبل انہوں نے اے پلس سے نشرکیے جانے والے ڈرامے” جی ٹی روڈ” میں کام کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ اسماء عباس بھی تھیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >