پاکستان مخالف بیانیہ رکھنے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پاکستانیوں کی معترف

پاکستان مخالف بیانیہ رکھنے والی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پاکستانیوں کی معترف

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ بھارت میں کورونا وباء کے باعث انتہائی خراب ہوتی صورتحال پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے نیک خواہشات نے دل چھو لیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹوئٹر پر 52000 سے زائد ٹوئٹس کے ساتھ موجود ہیش ٹیگ PakistanStandWithIndia#  ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے اور عوام کی جانب سے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے کورونا کے جلد مکمل خاتمے کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

اس ساری صورتحال میں بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بھی پاکستانی عوام کی ہمدردی کی معترف ہو گئیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستانیوں کی جانب سے PakistanStandWithIndia# کو ٹاپ پر دیکھ پر بہت اچھا لگا۔

گزشتہ روز ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارت کو 50 ایمبولنس اور رضاکار بھجوانے کی پیشکش کی تھی جبکہ آج وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چودھری سمیت پاکستان بھر سے بھارتی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے بری طرح متاثرہ پڑوسی ملک انڈیا کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ میں کورونا کی مہلک ترین لہر کا سامنا کرنے والے ہندوستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم اپنے ہمسایوں سمیت دنیا بھر میں وبا کی زد میں آنے والوں کی جلد شفایابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انسانیت پر حملہ آور اس آفت کا ہمیں باہم مل کر مقابلہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس وقت بھارت میں روزانہ لاکھوں افراد کورونا وائرس کی وبا میں مبتلا ہورہے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،624 اموات کے ساتھ ہندوستان میں کورونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد 1،66،10،481 رہی ، جن میں سے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی (773) اور اس کے بعد دہلی میں روزانہ 348 اموات ہوئیں۔

دوسری جانب بھارت کے شہر ممبئی میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ڈیوٹی پر موجود پولیس نے مسلمانوں سے تراویح میں کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دُعا کرنے کی اپیل کردی۔

  • When any Indian brags about vaccines, just let these stupid people know.
    We didn’t purchase any vaccines from India but from Oxford–AstraZeneca and India is manufacturing for AsrtraZeneca. So basically India has no say in who gets the vaccine supply or not.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >