پاکستانی لڑکوں نے متعدد بار شادی کی پیشکش کی، تُرک اداکارہ کا انکشاف

ارطغرل غازی کے سیزن 3 میں ماریہ کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ صدف شاہین نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے پاکستانی لڑکوں نے متعدد بار شادی کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں تُرک اداکارہ صدف شاہین پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں۔انٹرویو کے دوران کہا کہ ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی پاکستان میں نشر ہونے کے بعد مجھے پاکستانیوں کی جانب سے خوب پیار ملا ہے۔ میرے پاکستانی مداح اپنے مختلف پیغامات کے ذریعے میرے کام کو سراہتے ہیں جسے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے اپنی شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار پاکستانی مداحوں کی جانب سے شادی کی پیشکش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر مجھے کسی پاکستانی لڑکے سے محبت ہوجاتی ہے تو میں ضرور اس سے شادی کرنا چاہوں گی لیکن شرط صرف یہ ہے کہ میں استنبول نہیں چھوڑ سکتی۔

صدف شاہین نے کہا کہ میں چاہوں گی کہ میرا شوہر بھی میرے ساتھ استنبول میں ہی رہے کیونکہ مجھے اس شہر سے بہت زیادہ محبت ہے۔

تُرک اداکارہ نے اپنے کردار کے حوالے سے کہا کہ میرے لیے ماریہ کا کردار ادا کرنا کافی مشکل تھا کیونکہ میں نے اس سے قبل کبھی اس طرح کا کوئی کردار نہیں نبھایا تھا۔

انہوں نےمزید کہا کہ اس سے قبل بھی میرا ایک ڈرامہ پاکستان میں نشر ہوا تھا جس کا نام ’فریحہ‘ تھا اور اس ڈرامے میں بھی میری اداکاری کو پاکستانیوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>