نور بخاری کا بھارتی عوام کو سورۃالرحمٰن کی تلاوت سننے کا مشورہ

سابقہ اداکارہ نور بخاری نے بھارتی عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سننے کا مشورہ دے دیا،کہتی ہیں کہ قرآن پاک کی تلاوت سے ہر مشکل آسان ہوجاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کورونا وائرس کے مشکل وقت میں بھارتی عوام سے جذبہ خیر سگالی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتیوں کو سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُننے کا مشورہ دے دیا۔

نور بخاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بھارتی مداحوں کے لیے خصوصی پیغام میں کہا کہ ’میری دُعائیں بھارت کے ساتھ ہیں۔‘

سابقہ اداکارہ نے اپنے بھارتی مداحوں سے مخاطب ہوتے کہا کہ ’آپ روزانہ دن میں تین بار سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اگر کوئی ایسا شخص ہے جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اُسے لازمی سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنائیں۔‘

واضح رہے کہ اس وقت بھارت میں روزانہ لاکھوں افراد کورونا وائرس کی وبا میں مبتلا ہورہے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،624 اموات کے ساتھ ہندوستان میں کورونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد 1،66،10،481 رہی ، جن میں سے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی (773) اور اس کے بعد دہلی میں روزانہ 348 اموات ہوئے۔

دوسری جانب بھارت کے شہر ممبئی میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ڈیوٹی پر موجود پولیس نے مسلمانوں سے تراویح میں کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دُعا کرنے کی اپیل کردی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >