اداکارہ صبور علی اور علی انصاری نے منگنی کر لی

اداکارہ صبور علی نے علی انصاری نے منگنی کر لی

مشہور اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری شوبز انڈسٹری کا ایک اور جوڑا بن کر سامنے آگیا ہے، دونوں نے رشتے میں منسلک ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

صبور علی فوٹو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی اور علی انصاری کی منگنی کی خوبصورت تصویر شیئر کی اور لکھا کہ گھر والوں کی دعاؤں میں میں ایک بہترین انسان کے ہمراہ اپنی نئی زندگی میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہوں”بات پکی” ہوگئی۔

علی انصاری نے بھی زندگی کے اس اہم موڑ میں اپنے مداحوں کو شریک کرتے ہوئے انسٹاگرام پر "بات پکی” کا پیغام شیئر کیا اور لکھا کہ میں اس وقت ہر قسم کے جذبات میں گھرا ہوا ہوں مگر جو سب سے اہم ہے وہ یہ کہ میں خوش ہوں۔

انہوں نےصبور علی کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آج کے دن اور آگے کی زندگی میں آپ اکیلی نہیں ہوں گی۔

دونوں کی مداح اس نوجوان اداکاروں کے آپس میں رشتے میں منسلک ہونے پر خوب خوش ہیں اور مبارکبادیں بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، ہماری نیک تمنائیں بھی اس جوڑے کےساتھ ہیں۔

اداکارہ صبور علی نے علی انصاری نے منگنی کر لی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >