"جویریہ عباسی کے سابق شوہر شمعون عباسی ان کے سوتیلے بھائی بھی تھے”

"جویریہ عباسی کے سابق شوہر شمعون عباسی ان کے سوتیلے بھائی بھی تھے"

مشہور اداکارہ و میزبان جویریہ عباسی نے اپنی زندگی کے ایک اہم معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے سابق شوہر ان کے سوتیلے بھائی بھی تھے۔

نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے جویریہ عباسی نے بتایا کہ میری والدہ اور شمعون کے والد نے آپس میں شادی کی تھی، یہ شادی دونوں کی دوسری شادی تھی میری والدہ کی پہلی شادی سے میں جب کہ اپنے والد کی پہلی بیوی سے شمعون پیدا ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شمعون کے والد اور میری والدہ کی ایک اولاد ہوئی جو میری چھوٹی بہن انوشے عباسی ہے۔

جویریہ سعود نے بتایا کہ میری اور شمعون عباسی کی شادی ہوئی تھی تاہم وہ شادی کامیاب نہ ہوسکی اور ہم دونوں الگ ہوگئے۔

اپنے کیریئر کے آغاز سے متعلق سوال پر جویریہ عباسی نے کہا کہ میں نے شوبز انڈسٹری میں آنے سے قبل ایک پروگرام میں بطور تماشائی شرکت کی تھی، اس پروگرام میں مشہور اداکارہ نائلہ جعفری بھی موجود تھیں میں ان سے آٹوگراف لینے پہنچ گئی۔

جویریہ عباسی نے کہا کہ نائلہ جعفری نے مجھے دیکھ کر کہا کہ آٹوگراف چھوڑیں پہلے آڈیشن دیں، جس کے مجھے کاظم پاشا کے ایک ڈرامہ سیریل میں باقاعدہ اداکاری کا موقع ملا، اس ڈرامے میں اداکاری کرنے پر مجھے پہلا ایوارڈ بھی ملا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >